شارجہ ، ایک دن میں 35 بیکاری گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 3 اپریل 2018 14:14

شارجہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 اپریل 2018ء) شارجہ پولیس نے ایک دن میں 35 بیکاریوں کو گرفتار کر لیا ۔ حراست میں لیے جانے بیکاریوں میں سے 14 افراد غیر ملکی تھے جنہں متحدہ عرب امارات بھیک منگوانے کے لیے لایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

شارجہ پولیس نے پیر کے روز ایک اپارٹمنٹ میں چھاپہ مارا تھا جہاں سے 35 بیکاریوں کو نہایت خستہ حالت میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان میں سے ایک شخص کے خلاف شارجہ پراسیکیوشن نے انسانی اسمگلنگ کا کیس بھی درج کر دیا ہے ۔ شارجہ پولیس کے مجرمانہ تحقیقات کے محکمہ کے ڈائریکٹر کرنل ابراہیم ال اجل نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتار ہونے والے تمام متاثرین کو ابو ظہبی کےبحالی مرکزکی پناہ گاہ میں بھیج دیا گیا ہے۔

شارجہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں