متحدہ عرب امارات سوگ میں ڈوب گیا ۔۔ حاکم شارجہ کے گھر سے افسوسناک خبر

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 3 اپریل 2018 16:21

متحدہ عرب امارات سوگ میں ڈوب گیا ۔۔ حاکم شارجہ کے گھر سے افسوسناک خبر
شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اپریل2018ء) سپریم کونسل کے رکن اور شارجہ کے حکمران ڈاکٹر شیخ سلطان بن محمد القاسمی نے اپنے بھائی شیخ احمد بن محمد بن سلطان القاسمی کی موت پر آج صبح سوگ منایا۔ شیخ احمد شارجہ کے شہزادے اور حکمران ڈاکٹر شیخ سلطان بن محمد القاسمی اور شیخ سلیم بن محمد بن سلطان القاسمی کے بھائی تھے ۔

(جاری ہے)

شارجہ کی حکمران عدالت نے ایک بیان میں القاسمی خاندان کے ساتھ انکے اس نقصان پر تعزیت کی اور اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ مرحوم کی روح کو سکون پہنچائیں۔

شیخ احمد کی نماز جنازہ بُدھ کے روز شارجہ کی شاہ فیصل مسجد میں ادا کی جائے گی اور اسکے بعد لاش کو الجبل قبرستان میں دفن کیا جائے گا ۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شارجہ میں البیدی محل میں کل صبح 9 بجے سے آئندہ تین دنوں کے لیے تعزیتی کلمات وصول کیے جائیں گے ۔ شارجہ میں تین دن کے سوگ کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے زیر اثر متحدہ عرب امارات کے جھنڈے آئندہ تین دن کے لیے لہرائے نہیں جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

شارجہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں