متحدہ عرب امارات ، وراثت میں جھگڑے پر آدمی نے بھائی پر چاقو سے حملہ کر دیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 5 اپریل 2018 16:49

متحدہ عرب امارات ، وراثت میں جھگڑے پر آدمی نے بھائی پر چاقو سے حملہ کر دیا
شارجہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 اپریل 2018ء) شارجہ میں ایک آدمی کو اپنے بھائی پر چاقو سے وار کرنے کے جرم میں عدالت کا سامنا کرنا پڑ گیا ۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق 50 سالہ ایشائی شہری نے اپنے بھائی پر غصے میں آکر کر چاقو سے وار کر دیا ۔ دونوں بھائی اپنے والد کی موت کے بعد  وراثت میں حصے پربات کر رہے تھے کہ بات کرتے کرتے دونوں میں جھگڑا ہوا گیا اور بھائی نے اپنے ہی بھائی کو مارنے کی کوشش میں اس پر چاقو سے حملہ کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق عینی شاہدین نے آدمی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا اور پولیس اطلاع دی ۔

(جاری ہے)

پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے مجرم کو گرفتار کیا اور پراسیکیوشن کے حوالے کیا ۔ یہ حادثہ گزشتہ سال 27 نومبر کو شارجہ کےصنعتی علاقے میں پیش آیا تھا ۔ پولیس کی تحقیقات پرایشائی شہری نے اپنے اوپر لگائے جانے والے تمام الزامات کی تردید کی لیکن پولیس نے جب ثبوت پیش کیے تو ایشائی نے اپنا جرم قبول کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اور اسکا بھائی وراثت میں حصے کی بات کر رہے تھے ، جس پر دونوں میں بحث لڑائی تک جا پہنچی اور اس نے اپنے بھائی پر چاقو سے وار کر دیا ۔ عدالت نے کیس کا فیصلہ اگلی سنوائی تک ملتوی کر دیا ہے ۔ کیس کی اگلے سنوائی مئی میں ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

شارجہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں