کار حادثے میں ایشائی شہری جاں بحق

شارجہ میں تیز فتار گاڑی نے ایک نامعلوم ایشائی شہری کو کچل دیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس ہفتہ 12 مئی 2018 16:49

کار حادثے میں ایشائی شہری جاں بحق
شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) ایک نامعلوم ایشیائی آدمی، جس کی عمر 30 سال کے لھگ بھگ تھی، امیر روڈ پر ایک غیر منظم شدہ علاقے سے گزرنے کے دوران تیز رفتار گاڑی کے نیچے آ جانے سے موقع پرہی جاں بحق ہو گیا تھا ۔ مزید تفصیلات کے مطابق پولیس کے آپریشن روم نے حادثہ کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور فوری طور پر ایک ٹیم کو سائٹ پر بھیج دیا. ٹیم میں ٹریفک کے ماہرین، گشت افسران اور ایمبولینس اسٹاف شامل تھے. وہ جائے حادثہ پر پہنچ تو گئے لیکن پتہ چلا کہ آدمی پہلے ہی مر گیا تھا. جسم کو ال کویتی ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کردیا گیا تھا. پولیس نے اس ایشائی شہری کی شناخت ک لیے تحقیقات شروع کر دیں ہیں ۔

شارجہ کے ریسکیو ڈریپارٹمنٹ کے ترجمان نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انکی ٹیمیں حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی جائے حادثہ پر پہنچیں اور ایشائی شہری کی لاش کو اسپتال منتقل کیا ۔

(جاری ہے)

حادثے کی وجوہات کو پتہ لگانے کے لیے تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایشیائی شہری ہذیانی کیفیت میں سڑک پر جا رہا تھا کہ ایک تیز رفتار گاڑی اچانک سے آئی اور ایشائی شہری کو کچلتے ہوئے آگے بڑھ گئی ۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ ایشائی شہری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوری طور پر اس جہاں فانی سے کوچ کر گیا ۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریسیکیو ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر پہنچے تھے لیکن جائے حادثہ پر پہنچ کر انھیں صرف ایشائی شہری کی لاش موصول ہوئی تھی۔ مزید تفصیلات کے مطابق حادثے رواں ہفتے میں بدھ کے روز پیش آیا تھا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک امارتی نوجوان بے دھیانی میں تیزی سے گاڑی چلا رہا تھی کہ اسکی گاڑی سامنے سے آنے والے ایشائی شہری سےآکر ٹکرا گئی ۔ پولیس نے تحقیقات کے بعد تصدیق کی ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تھا ۔جاں بحق ہونے والےایشیائی شہری کی لاش کو شارجہ کےہی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔

شارجہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں