شارجہ میں معمولی حادثات کی رپورٹ کے لیے نئی ایپلیکیشن متعارف کرا دی گئی

متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں معمولی نوعیت کے حادثات کی شکایت درج کرانے کے لیے نئی ایپلیکیشن متعارف کرا دی گئی ہے ،ایپلیکیشن کے زریعے رپورٹ کرنے پر 50 درہم کی بچت ہو گی

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 15 مئی 2018 09:47

شارجہ میں معمولی حادثات کی رپورٹ کے لیے نئی ایپلیکیشن متعارف کرا دی گئی
شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں اب آپکو معمولی حادثات کی رپورٹ درج کرانے کے لیے گشت پر معمور پولیس کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا ۔ مزید تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں معمولی نوعیت کے حادثات کی شکایت درج کرانے کے لیے نئی ایپلیکیشن متعارف کرا دی گئی ہے ۔ اس نئی ایپلیکشن کے متعارف کرائے جانے سے شہریوں کو رپورٹ درج کرانے کے لیے جو ٹریفک پولیس کا انتظار کرنا پڑتا تھا ،وہ ختم ہو جائے گا اور ساتھ ہی ساتھ رپورٹ درج کرانے پرآنے والی لاگت میں 50 درہم کی بھی بچت ہو گی ۔

شارجہ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ اب سے معمولی حادثات کی رپورٹ درج کرانے کے لیے آپکو ٹریفک پولیس کو انتظار کرنے ضرورت نہیں ہے بلکہ آپکو صرف ایک ایپلیکیشن " Rafid app" ڈاون لوڈ کرنا ہو گی جو کہ مفت ہے اور اس ایپلیکیشن پر حادثے کی ایک تصویر لے کر بھیجنا ہو گی ، باقی کا کام اب ٹریفک پولیس کا ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ ٹریفک ایپلکیشن پر تصویر دیکھ کر خود ہی پورے حادثے کی تحقیق کر لے گی اور حادثے سے متعلق تفصیلات آپکو ایس ایم ایس یا ای میل کر دی جائیں گیں اور یہ تفصیلات آپ بغیر کسی تگ و دو کے انشورنس کمپنی کو دکھا سکتے ہیں ۔

اس ایپلیکیشن کے استعمال سے نہ صرف آپکا وقت بچے گا بلکہ پیسوں کی بھی بچت ہو گی ۔ ٹریفک پولیس کو خود جا کر رپورٹ کرنے یا گشت پر مامور پولیس کا انتظار کرنے پر آپکو 400 درہم فیس ادا کرنا ہوتی تھی جو کہ اس ایپلیکشن کے ذریعے 350 درہم رہ جائے گی ۔ اب سے آپ صرف 350 درہم میں حادثے کی تفصیلات کی رپورٹ حاصل کر پائیں گے اور انشورنس کمپنی کو دکھا پائیں گے ۔

اس ایپلیکیشن کو متعارف کرا دیا گیا ہے اور ایپلیکشن کی تجرباتی کارکردگی کی نوعیت دیکھنے کے لیے 50 گشت پر مامور پولیس آفیسرز کی ٹیم اور 120 ٹریفک کے ماہرین کی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ۔ معمولی حادثات کے لیے گشت پر معمور پولیس کو جب جائے حادثہ پر رپورٹ کے لیے بلایا جاتا ہے تو 400 درہم ادا کرنا ہو تے ہیں ۔ جبکہ " Rafid app" کے ذریعے یہ قیمت 350 درہم متعین کی گئی ہے۔

آپ " Rafid app" کو حادثے سے متعلق رپورت بذریعہ فون 80072343 یا 901 پر بھی کر سکتے ہیں ۔ رادیف کے ڈریکٹر جنرل سلیم ال مدفعہ نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایپلیکیشن مفت ہے اور اسے شہریوں کی سہولت کے لیے متعارف کرایا گیا ہے ۔ انہوں نے وضاحت کی کہ رادیف ایپلیکیشن پر معمولی حادثات کی تصاویر اَپ لوڈ ہوتے ہی محکمہ ٹریفک حادثات کی تحقیق کرئے گا اور شہریوں کو حادثے سے متعلق تفصیلات ایس ایم ایس یا پھر ای میل کر دیں جائیں گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حادثات سے متعلق رپورٹنگ اور تفصیلات کو لے کر رادیف حیران کُن طور پر نہایت ہی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرئے گی۔

شارجہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں