شارجہ:تیز رفتار ڈرائیورز کو محتاط ہونا پڑے گا

نئے ٹریفک مانیٹرنگ سسٹم سے بچ پانا ممکن نہیں

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 16 جولائی 2018 12:13

شارجہ:تیز رفتار ڈرائیورز کو محتاط ہونا پڑے گا
شارجہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 جُولائی 2018) شارجہ پولیس کی جانب سے گزشتہ چھے ماہ کے اعداد و شمار ظاہر کیے گئے ہیں جن کے مطابق سینکڑوں ڈرائیورز لاپرواہی کے مرتکب پائے گئے۔ ان ڈرائیوروں میں عوام کے تحفظ کے حوالے سے شعور کی کمی محسوس کی گئی۔ کیونکہ ان لوگوں نے بھیڑ والے مقامات پر تیز رفتاری سے گاڑی چلاکر اپنے ساتھ دوسروں کی زندگی بھی خطرے میں ڈالنے کی کوشش کی۔

خطرناک ڈرائیورنگ پر ڈرائیوروں کی گاڑیاں پکڑ کر ساٹھ دِنوں کے لیے ضبط کر لی گءئیں۔ شیخ خلیفہ بن زاید روڈسے فجیرہ جانے والے راستے پر پر نصب کیے گئے ریڈار نے ایک گاڑی کی رفتار 258 کلو میٹر فی گھنٹہ نوٹ کی۔ اس ششماہی کے دوران 300سے زائد کار سواروں کو 200 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد کی رفتار پر جرمانے عائد کیے گئے۔

(جاری ہے)

اتنی تیز رفتار پر 23 بلیک پوائنٹس کا اندراج ہوتا ہے ‘ اس کے علاوہ تین ہزار درہم کا جرمانہ اور گاڑی کی دو مہینوں تک ضبطی عمل میں لائی جاتی ہے۔

پولیس کے مطابق تیز رفتاری کے خطرات سے آگاہ کرنے کے باوجود بیشتر حضرات اپنی روش سے باز نہیں آ رہے۔ ’’شارجہ کی سڑکوں پر ٹریفک کنٹرول کیمرے نصب کیے گئے ہیں‘ جو جدید ترین ٹیکنالوجی اور بہترین کارکردگی کے حامل ہیں۔ 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تجاوز کرنے والے ڈرائیوروں کو تین ہزار درہم کا جرمانہ عائد کرنے کے علاوہ اُن کے لائسنس پر 23 بلیک پوائنٹس کا اندراج ہوتا ہے اس کے علاوہ اُن کی گاڑی ساٹھ دِنوں کے لیے ضبط کر لی جاتی ہے۔

‘‘ یہ معلومات ڈائریکٹر ٹریفک اینڈ پٹرول ڈیپارٹمنٹ لیفٹیننٹ کرنل محمد علائی النقبی کی جانب سے دی گئی۔ اُن کی جانب سے ڈرائیور حضرات کو ہدایت کی گئی کہ وہ تیز رفتاری کے حوالے سے اپنے رویے میں تبدیلی لائیں۔ خاص طور پر والدین کو اپنے بچوں پر نظر رکھنی چاہیے کہ وہ ایڈونچر کے شوق میں تیز رفتاری اپنا کر کہیں اپنی اور دوسروں کی جان خطرے میں تو نہیں ڈال رہے۔ پولیس کی جانب سے شروع کی گئی سات مختلف مہموں کے نتیجے میں ایک لاکھ چوالیس ہزار سے زائد لوگوں کو ٹریفک قانون کی پابندی کے حوالے سے باشعور کیا گیا۔ ان چھے ماہ کے دوران ٹریفک حادثات میں 40 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

شارجہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں