برطانوی دارالحکومت کے سب سے مشہور مقام لندن برج پر مبینہ دہشت گرد حملہ

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق جائے وقوعہ پر فائرنگ کے باعث 1 شخص جاں بحق جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، علاقے کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 29 نومبر 2019 19:52

برطانوی دارالحکومت کے سب سے مشہور مقام لندن برج پر مبینہ دہشت گرد حملہ
لندن (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین29نومبر 2019) برطانوی دارالحکومت کے سب سے مشہور مقام لندن برج پر مبینہ دہشت گرد حملہ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق جائے وقوعہ پر فائرنگ کے باعث 1 شخص جاں بحق جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، علاقے کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے مشہور زمانہ بریج کے قریب فائرنگ کا افسوس ناک واقع سامنے آیا جس میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

(جاری ہے)



برطانوی میڈیا کے مطابق فائرنگ پولیس کی جانب سے کی گئی جس میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔فائرنگ کے بعد لندن برج کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیااور لندن بریج سٹیشن کو بھی بند کر دیا ۔پولیس کی جانب سے جگہ کو گھیرے میں لے لیا گیا اور برج کو ہر طرح کی آمد و رفت کیلئے بھی بند کر دیا گیا ہے۔ برطانوی پولیس کی جانب سے لندن اور اس کے آس پاس کے علاقوں کی ہیلی کاپٹر سے نگرانی کی جارہی ہے ۔ برطانوی پولیس کی جانب سے تاحال اس واقعے کے دہشت گردی کی کاروائی ہونے کی تصدیق نہیں کی گئی۔ تاہم برطانوی میڈیا اس واقعے کو دہشت گردی قرار دے رہا ہے۔

لندن میں شائع ہونے والی مزید خبریں