برطانوی دارالحکومت بڑی تباہی سے بال بال بچ گیا، لندن برج حملہ دہشت گردی کا واقعہ قرار

حملہ آور نے خود کش جیکٹ زیب تن کر رکھی تھی اور پولیس کی جوابی کاروائی میں ہلاک ہوگیا، مبینہ طور پر اصل نشانہ لندن برج کے قریب واقع اہم عمارتیں تھیں

muhammad ali محمد علی جمعہ 29 نومبر 2019 21:30

برطانوی دارالحکومت بڑی تباہی سے بال بال بچ گیا، لندن برج حملہ دہشت گردی کا واقعہ قرار
لندن (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین29نومبر 2019) برطانوی دارالحکومت بڑی تباہی سے بال بال بچ گیا، لندن برج حملہ دہشت گردی کا واقعہ قرار، حملہ آور نے خود کش جیکٹ زیب تن کر رکھی تھی اور پولیس کی جوابی کاروائی میں ہلاک ہوگیا، مبینہ طور پر اصل نشانہ لندن برج کے قریب واقع اہم عمارتیں تھیں۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے مشہور زمانہ بریج پر قریب فائرنگ کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں آخری اطلاعات تک حملہ آور کے ہلاک ہونے اور 5 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔



بتایا جا رہا ہے کہ مبینہ طور پر حملہ آور نے خود کش جیکت زیب تن کر رکھی تھی تاہم پولیس نے اس کے ارادوں کو ناکام بنا دیا۔ پولیس نے ہنگامی طور پر ایکشن میں آتے ہوئے حملہ آور پر فائرنگ کر کے اسے ہلاک کر دیا۔

(جاری ہے)

جبکہ حملہ آور کی جانب سے چاقو سے متعدد لوگوں پر حملہ کیا گیا جس باعث کئی لوگ شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے لندن پولیس کے حکام کا بتانا ہے کہ یہ واقعہ باقاعدہ ایک دہشت گردی کی کاروائی تھی۔ حملہ آور نے بارودی مواد والی جیکٹ پہن رکھی تھی جسے ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پولیس کا سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔ لندن پولیس کے مطابق مبینہ طور پر حملہ آور لندن برج کے قریب واقع اہم عمارتوں کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق لندن برج پر حملے کے بعد پولیس کی جانب سے کی گئی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا جسے حملہ آور بھی قرار دیا گیا۔

۔فائرنگ کے بعد لندن برج کو ٹریفک کے لیے اور لندن بریج سٹیشن کو بھی بند کر دیا گیا۔پولیس کی جانب سے جگہ کو گھیرے میں لے لیا گیا اور برج کو ہر طرح کی آمد و رفت کیلئے بھی بند کر دیا گیا۔ برطانوی پولیس کی جانب سے لندن اور اس کے آس پاس کے علاقوں کی ہیلی کاپٹر سے نگرانی کی جارہی ہے ۔ برطانوی پولیس کی جانب سے تاحال اس واقعے کے دہشت گردی کی کاروائی ہونے کی تصدیق نہیں کی گئی۔ تاہم برطانوی میڈیا اس واقعے کو دہشت گردی قرار دے رہا ہے۔

لندن میں شائع ہونے والی مزید خبریں