جمائما کے بھائی اور برطانوی وزیر زیک گولڈ اسمتھ کروڑوں کے ٹیکس نا دہندہ نکلے

اتوار 14 نومبر 2021 14:40

جمائما کے بھائی اور برطانوی وزیر زیک گولڈ اسمتھ کروڑوں کے ٹیکس نا دہندہ نکلے
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2021ء) وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ کے بھائی اور برطانوی وزیر زیک گولڈ اسمتھ کروڑوں کے ٹیکس نا دہندہ نکلے۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا کے مطابق گولڈ اسمتھ خاندان کی اسپین میں 2 پراپرٹی کمپنیوں پر ٹیکس اور جرمانوں کی مد میں 2 کروڑ 40 لاکھ یورو واجب الادا ہیں۔اسپین کی عدالت نے گولڈ اسمتھ خاندان کی پراپرٹیزکی ڈیل کو مشکوک قرار دے دیا ہے۔دوسری جانب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے حال ہی میں فرانس میں ان پراپرٹیز پر چھٹیاں گزاری تھیں۔

لندن میں شائع ہونے والی مزید خبریں