"مجھے ارینج میرج سے بچا لو"

لندن میں مقیم مسلمان نوجوان کا پسند کی شادی کیلئے انوکھا اقدام، شہر بھر میں اپنے بل بورڈز لگوا دیے

muhammad ali محمد علی جمعرات 6 جنوری 2022 00:04

"مجھے ارینج میرج سے بچا لو"
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جنوری2022ء) لندن میں مقیم مسلمان نوجوان کا پسند کی شادی کیلئے انوکھا اقدام، شہر بھر میں اپنے بل بورڈز لگوا دیے۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں مقیم ایک مسلمان نوجوان نے پسند کی شادی اور اہلیہ کی تلاش کیلئے ایسا انوکھا طریقہ اختیار کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے دنیا بھر میں مشہور گیا۔ بتایا گیا ہے کہ لندن میں مقیم محمد مالک نامی نوجوان نے اپنے جیون ساتھی کی تلاش کیلئے شہر بھر میں بل بورڈز لگوا دیے، نوجوان نے بل بورڈ پر اپنی تصویر آویزاں کی اور ساتھ میں لکھا "مجھے ارینج میرج سے بچا لو" ۔

محمد مالک نے بل بورڈ پر ایک ویب سائٹ کا پتہ بھی درج کیا جس میں انہوں نے خود سے متعلق تمام معلومات فراہم کی ہیں۔ محمد مالک نے اپنے ہی نام سے بنائی گئی ویب سائٹ میں لکھا ہے کہ انہیں اہلیہ کے روپ میں ایک ایسی ساتھی کی ضرورت ہے جو مسلمان ہو اور اپنی روایات اور مذہب پر اچھے طریقے سے عمل کرنا جانتی ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید لکھا کہ چونکہ میں اپنے والدین کی اکلوتی اولاد ہوں اس لیے میری اہلیہ کو میرے والدین کا بھی خیال رکھنا ہوگا۔ لڑکی ڈھونڈنے کیلئے اس انوکھے طریقے کو اختیار کرنے کے حوالے سے محمد مالک نے بتایا کہ چونکہ وہ رشتہ ڈھونڈنے کے روایتی طریقے سے تنگ آ گئے تھے، اس لیے انہوں نے ایسا مختلف طریقہ اختیار کیا۔

متعلقہ عنوان :

لندن میں شائع ہونے والی مزید خبریں