یو کے آئی ایم یوتھ سلوؤ کے ماہانہ یوتھ پروگرام کا سٹوک پوجز لین مسجد سلوؤ میں انعقاد

ڈاکٹر محمد شکیل، سماک مرزا اور عمیر بن ٹیپو سلطان نے بچوں کو اسلامی تعلیمات پہ لیکچرز دئیے

ہفتہ 5 مارچ 2022 22:38

یو کے آئی ایم یوتھ سلوؤ کے ماہانہ یوتھ پروگرام کا سٹوک پوجز لین مسجد سلوؤ میں انعقاد
لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مارچ۔2022ء) یو کے آئی ایم یوتھ سلوؤ کے ماہانہ یوتھ پروگرام کا سٹوک پوجز لین مسجد سلوؤ میں انعقاد،ڈاکٹر محمد شکیل، سماک مرزا اور عمیر بن ٹیپو سلطان نے بچوں کو اسلامی تعلیمات پہ لیکچرز دئیے۔ یو کے آئی ایم سلوؤ کے ترجمان موسٰی وڑائچ کے مطابق یوکے آئی ایم بچوں کی تعلیم و تربیت اور تفریح کے حوالے سے مستقل بنیادوں پرمختلف پروگرامات کا انعقاد کرتی رہتی ہے اور یہ پروگرام بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھا۔

(جاری ہے)

پروگرام میں ڈاکٹر محمد شکیل،سماک مرزا اور عمیر بن ٹیپو سلطان نے بچوں کو اسلام کے بنیادی اصولوں کو سمجھنے کے حوالے سے لیکچرز دئیے،ماہانہ پروگرام کی نگرانی اور اس کے انتظامات کے لیے برانچ کے صدر ابرار حسین،جنرل سیکرٹری کاشف جعفری،نظام الدین غوری، محمد عاصم اور سیکرٹری اطلاعات موسیٰ وڑائچ بھی موجود تھے۔ پروگرام کے آخر میں بچوں اور دیگر شرکاء کے لئے عشائیے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔اس موقع پر یوکے آئی ایم سلوؤ برانچ کے صدر ابرار حسین نے کہا کہ یوتھ اس ملک میں اسلام کا مستقبل ہیں لہذا ان پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ یو کے آئی ایم سلوؤ کے زیر اہتمام نوجوانوں کے اس طرز کے پروگراموں کو مزید بڑھایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لندن میں شائع ہونے والی مزید خبریں