- Home
- International
- News
- میری 88 سالہ والدہ کے گھر کے باہر سینکڑوں افراد کئی گھنٹوں سے مظاہرہ کر رہے ہیں
میری 88 سالہ والدہ کے گھر کے باہر سینکڑوں افراد کئی گھنٹوں سے مظاہرہ کر رہے ہیں
دھمکی دی گئی ہے کہ میں اور میرے بچے گھر سے باہر نہ آئے تو یہ لوگ میرے بیڈ روم میں گھس جائیں گے، جمائما گولڈ اسمتھ کا ٹوئٹ
محمد علی منگل 19 اپریل 2022 00:18
(جاری ہے)
جمائما کا کہنا ہےکہ میری 88 سالہ والدہ کے گھر کے باہر سینکڑوں افراد کئی گھنٹوں سے مظاہرہ کر رہے ہیں،دھمکی دی گئی ہے کہ میں اور میرے بچے گھر سے باہر نہ آئے تو یہ لوگ میرے بیڈ روم میں گھس جائیں گے۔ اپنی ٹوئٹ میں جمائما یہ معاملہ پولیس کے نوٹس میں بھی لائیں۔ 2 روز قبل بھی جمائما نے اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ ان کے گھر کے باہر مظاہرے کیے جا رہے ہیں، جس سے انہیں ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے وہ 90 کی دہائی کا لاہور ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جمائما نے جب ٹوئٹر پر اپنے گھر کے باہر احتجاج کی اطلاع دی تو ان کے نام کا ہیش ٹیگ پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، جب کہ متعدد پاکستانیوں نے اس اقدام کی مذمت کی۔ٹوئٹس پر جمائما بھی بے دھڑک اپنے جوابات دے رہی ہیں ، ان کی جانب سے واضح کیا گیا کہ ان کا پاکستان کی سیاست، سابق شوہر عمران خان یا ان کی پارٹی تحریکِ انصاف سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ انہیں متعدد بار عمران خان کو کچھ چیزیں بتانے کا کہا جاتا ہے لیکن یہ واضح ہے کہ وہ میرے سابق شوہر ہیں اور ان سے میرا اب کوئی تعلق نہیں ہے، نا ہی ان کی جماعت پی ٹی آئی پر میرا کوئی اثر ہے۔ایک صارف نے جمائما کو ان کے ماضی میں کیا گیا ٹوئٹ یاد دلایا جس پر انہوں نے پاکستانی سیاست پر تبصرہ کیا تھا، صارف نے جمائما کے لیے منافق کا لفظ استعمال کیا جس پر وہ ردعمل دیے بنا نہ رہ سکیں۔انہوں نے صارف سے سوال کیا کہ کیا ماضی میں سیاسی رائے کا اظہار کرنے کا مطلب یہ ہے کہ مجھے نسل پرستانہ بدسلوکی کا نشانہ بنایا جائے اور کیا میرے گھر کا پتہ سوشل میڈیا پر شائع کیا جائے؟ جمائما گولڈ اسمتھ نے مزید کہا کہ کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ میرے بچے، جنہوں نے کبھی پاکستانی سیاست پر تبصرہ نہیں کیا انہیں بھی نشانہ بنایا جائے؟۔
متعلقہ عنوان :
لندن میں شائع ہونے والی مزید خبریں
نوازشریف کو سفر کرنے میں مشکل ہوگی زیادہ تفصیل نہیں بتا سکتا
عمران خان سے صلح ہو گی تو ملک آگے بڑھے گا، مونس الہی
برطانیہ نے ویزہ فیسوں میں اچانک اضافہ کردیا
مسلم لیگ ن فرانس کے وفد کی میاں نواز شریف سے لندن میں ملاقات ، کارکن ہمارا اثاثہ ہیں۔ میاں نواز شریف
لندن میں پی ٹی آئی نے نہیں بلکہ ن لیگ کے لوگوں نے حملہ کروانے کی کوشش کی
برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے دروازے سےگاڑی ٹکرا گئی
پاکستانی ہائی کمشنر برائے برطانیہ معظم احمد خان نے شاہ چارلس سوئم کو اپنی سفارتی اسناد پیش کر دیں
برطانوی وزیراعظم لزٹرس نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا
جی سی سی کا برطانیہ سے خلیجی شہریوں کی سکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ
یوکے اسلامک مشن کے زیر اہتمام کامن ویلتھ گیمز کے دوران دعوتی کیمپس لگانے کا فیصلہ
میری 88 سالہ والدہ کے گھر کے باہر سینکڑوں افراد کئی گھنٹوں سے مظاہرہ کر رہے ہیں
علم نہیں تھا جہانگیر ترین کو کینسر سے متعلق مسئلہ ہے
تازہ ترین انٹرنیشنل خبریں
-
ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
دبئی ، کراٹے کامبیٹ 45 مقابلے سے پہلے پاکستانی کپتان نے بھارتی حریف کو تھپڑ مار دیا
-
زائرین کو 40 برس سے مفت چائے پلانے والے بزرگ کا انتقال
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی
-
متحدہ عرب امارات طوفانی بارشوں کی زد میں، دبئی ائیرپورٹ پر درجنوں پروازیں منسوخ
-
سعودیہ میں 255 کلو منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام
-
ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت رحمان اقبال کی جانب سے اپنے ورکرز اور پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے اعزاز میں پروقار افطار عشائیہ کا اہتمام
-
شہزادہ محمد بن سلمان کی وزیراعظم کیلئے افطار کی خصوصی دعوت
-
حرمین شریفین آنے والے زائرین کیلئے نئی ہدایت جاری