44سال میں ایسا نہ ہو سکا، 4 اسپنرز سے باؤلنگ کرا کر پاکستان نے مانچسٹر میں نئی تاریخ رقم کردی

اتوار 16 جون 2019 19:16

n مانچسٹر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2019ء) پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے انوکھا قدم اٹھا کر نئی تاریخ رقم کردی۔ ایونٹ کی 44سالہ تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ پاکستان نے عالمی کپ کے کسی میچ میں 4 اسپنرز سے باؤلنگ کرائی ہے ۔مانچسٹر میں کھیلے جا رہے ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔

(جاری ہے)

پاکستان نے میچ میں شاہین شاہ آفریدی اور آصف علی کو آرام کراتے ہوئے عماد وسیم اور شاداب خان کو فائنل الیون کا حصہ بنایا۔میچ کے دوران بھارتی بلے باز بہترین فارم میں نظر آئے اور سرفراز احمد وکٹ کے حصول کے لیے عماد اور شاداب کے ساتھ ساتھ شعیب ملک اور محمد حفیظ سے بھی باؤلنگ کرائی لیکن وکٹ کے حصول کے لیے یہ حربہ بھی کامیاب نہ ہو سکا۔اس کے ساتھ پاکستانی ٹیم نے عالمی کپ میں نئی تاریخ رقم کردی اور یہ ایونٹ کی 44سالہ تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ پاکستان نے عالمی کپ کے کسی میچ میں 4 اسپنرز سے باؤلنگ کرائی ہو۔پاکستانی ٹیم نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں آج تک کسی بھی میچ میں 4 اسپنرز سے باؤلنگ نہیں کرائی تھی۔

متعلقہ عنوان :

مانچسٹر میں شائع ہونے والی مزید خبریں