مانچسٹر ایرینا خود کش حملے کے مبینہ ملزم لیبیا سے برطانیہ منتقل

muhammad ali محمد علی جمعرات 18 جولائی 2019 00:20

مانچسٹر ایرینا خود کش حملے کے مبینہ ملزم لیبیا سے برطانیہ منتقل
مانچسٹر(زاہد نور، اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جولائی 2019ء) مانچسٹر ایرینا خودکش حملے کے مبینہ ملزم ہاشم عبیدی کو آج پولیس کے سخت پہرے میں لیبیا سے برطانیہ منتقل کر دیا گیا ہے، ہاشم عبیدی مانچسٹر ایرینا خود کش حملہ آور سلمان عبیدی کے بھائی ہیں اور پولیس تحقیات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ اس حملے میں اُن کے بھائی ہاشم عبیدی بھی ملوث تھے مگر وہ واقعے کے بعد لیبیا بھاگ گئے تھے جس کے بعد حکومت برطانیہ نے لیبیا کی حکومت سے کامیاب مذاکرات کیے اور ہاشم عبیدی کو آج لیبیا سے برطانیہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

22 مئی 2017 کو مانچسٹر ایرینا خودکش حملے میں 22 افراد ہلاک اور 55 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ چیف کانسٹیبل مانچسٹر پولیس ایئن ہوپکنز نے ملزم کی حوالگی کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا اور ٹرائل شروع کیا جائے گا۔

مانچسٹر میں شائع ہونے والی مزید خبریں