معروف طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے ممکنہ خرابی کے حامل مسافر بردار طیارے 737Max کے حادثوں کا شکار ہونے والے افراد کی اہلخانہ کے لیے کمپنی نے پچاس ملین ڈالرز مختص کیے ہیں جن سے ان خاندانوں کی مالی معاونت کی جائے گی

muhammad ali محمد علی جمعرات 18 جولائی 2019 00:23

معروف طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے ممکنہ خرابی کے حامل مسافر بردار طیارے 737Max کے حادثوں کا شکار ہونے والے افراد کی اہلخانہ کے لیے کمپنی نے پچاس ملین ڈالرز مختص کیے ہیں جن سے ان خاندانوں کی مالی معاونت کی جائے گی
مانچسٹر(زاہد نور، اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جولائی 2019ء)   معروف طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے ممکنہ خرابی کے حامل مسافر بردار طیارے 737Max کے حادثوں کا شکار ہونے والے افراد کی اہلخانہ کے لیے کمپنی نے پچاس ملین ڈالرز مختص کیے ہیں جن سے ان خاندانوں کی مالی معاونت کی جائے گی۔ بوئنگ کے اس طیارے میں ممکنہ خرابی کے باعث مسلسل دو حادثے ہو چکے ہیں جن میں 346 افراد لقمہ اجل بنے تھے جس کے بعد ان طیاروں کی حامل ہوائی کمپنیوں نے رواں برس مارچ میں ان طیاروں کو گراؤنڈ کر دیا تھا اور اب تک تمام ایئرلائن ان طیاروں کو آپریشنل کرنے سے کترا رہی ہیں۔

حادثوں کے بعد جہاں یہ طیارے گراؤنڈ ہوئے وہیں بوئنگ کو اس طیارے کے لیے ملے ہوئےتمام آرڈر بھی منسوخ ہو گئے ہیں جس کے باعث کمپنی کو اربوں ڈالڑ کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس طیارے کے مارکیٹ میں آنے کے بعد یہ دعوہ کیا گیا تھا یہ طیارہ جدید ٹیکنالوجی سےلیس ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی مثال آپ ہے مگر یکے بعد دیگرے حادثات نے طیارے کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑے کر دیئے۔

پہلے حادثے کے بعد تحقیقاتی ٹیموں نے اس میں سینسر کی ممکنہ خرابی کی نشاندہی کی تھی جو جہاز کے زاویے کی معلومات سسٹم کو فراہم کرتا ہے مگر اس پر توجہ نہ دی گئی اور دوسرا حادثہ رونما ہو گیا اور پھر اس ساخت کے طیاروں کو تمام ایئرلائنز نے گراؤنڈ کر دیا۔ اب بوئنگ اپنے اس طیارے کو فضاء میں دوبارہ بھیج سکے گا یا نہیں یہ اب وقت ہی بتائے گا۔

مانچسٹر میں شائع ہونے والی مزید خبریں