شیخ عبداللہ کی قیادت میں متحدہ عرب امارات کا وفد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ملک کی نمائندگی کرے گا

اتوار 23 ستمبر 2018 19:30

نیو یارک (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین / وام / اتوار ستمبر ) خارجہ اموراور بین الاقوامی تعاون کے وزیرشیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان کی قیادت میں متحدہ عرب امارات کا 107 رکنی وفد نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 73 ویں اجلاس میں ملک کی نمائندگی کرے گا.

(جاری ہے)

وفد میں کابینہ اموراور مستقبل کے وزیر محمد بن عبدالله القرقاوي ، وزیر صحت اور وفاقی قومی کونسل کے امور کے وزیر عبدالرحمن بن محمد العويس ، وزیر مملکت برائے امور خارجہ أنور بن محمد قرقاش، بین الاقوامی تعاون کی وزیر مملکت ريم بنت إبراهيم الهاشمي وزیر ماحولیات ڈاکٹر ثاني بن أحمد الزيودي، وزیر مملکت ڈاکٹر سلطان بن أحمد الجابر وزير، نوجوانوں کے امور کی وزیر شما بنت سهيل بن فارس المزروعي اور دیگر حکام شامل ہیں.

شیخ عبداللہ 29 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے.

متحدہ عرب امارات کے وفد کے ایجنڈا میں کئی کثیرالجہتی مشترکہ اجلاسوں میں شرکت شامل ہے، اس کے علاوہ اماراتی وفد 24 ستمبر کو نیلسن منڈیلا کے اعزاز میں منعقد کئے جانے والے اجلاس میں بھی شرکت کرے گا .

نیو یارک میں شائع ہونے والی مزید خبریں