پاکستان کی جیو پولیٹیکل صورتحال پر ایڈم گیری کا حیران کن تجزیہ

پاکستان نے دہشتگردی کو شکست دے کر اب دنیا کی بہتر معیشت بننے کی ٹھان لی ہے، مسلم امہ میں بڑھتا ہوا پاکستانی اثر و رسوخ بتاتا ہے کہ پاکستان کا مستقبل روش نہیں بلکہ حیران کن ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر فروری 19:43

پاکستان کی جیو پولیٹیکل صورتحال پر ایڈم گیری کا حیران کن تجزیہ
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-04 فروری 2019ء) :پاکستان کی جیو پولیٹیکل صورتحال پر ایڈم گیری نے حیران کن تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کو شکست دے کر اب دنیا کی بہتری معیشت بننے کی ٹھان لی ہے، مسلم امہ میں بڑھتا ہوا پاکستانی اثر و رسوخ بتاتا ہے کہ پاکستان کا مستقبل روش نہیں بلکہ حیران کن ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بے پناہ قربانیوں کے بعد دہشتگردی کو شکست دے دی ہے اور اب وہ اپنی معیشت اور اپنے بین الاقوامی تعلاقات پر توجہ دے رہا ہے۔

اس پر تبصرہ کرتے ہوئے معروف انالسٹ ایڈم گیری کا کہنا تھا کہ امریکی یلغار نے جہاں خطے میں دہشتگردی کو بے قابو کیا وہیں پاکستانی فوج اور آئی ایس آئی کے پروفیشنلزم کے باعث دہشتگردی کو شکست دی جا چکی ہے۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ پاکستان کو مختلف دشمنوں کا سامنا تھا۔اس اس کے حلیفوں سے بھی ٹھیس پہنچی اور دشمنوں نے بری طرح اسے نشانہ بنایا۔بھارت اور افغانستان کے ساتھ تنازعات بھی اس کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔

اس نے نہ صرف بیرونی دشمنوں سے مقابلہ کیا بلکہ ملک میں بڑھتے ہوئے انتہا پسند رحجان کا بھی مقابلہ کیا۔اس کے ساتھ ساتھ پاکستان نے غیرملکی انٹیلی جنس کا مقابلہ کیا۔انکا کہنا تھا کہ اب بے شمار چیلنجز کو شکست دے کر پاکستان ایک معاشی طاقت بننے جا رہا ہے اور پوری دنیا خصوصا مسلم امہ میں معنی خیز روابط بڑھا رہا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان حالات کو دیکھا جائے تو پاکستان کا مستقبل روش ہی نہیں غیر معمولی ہے۔

نیو یارک میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments