امریکی شہر نیویارک میں ہیلی کاپٹر بلند و بالا عمارت سے ٹکرا گیا، شہر میں ایمرجنسی نافذ

ابتدائی اطلاعات کے مطابق نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں واقع بلند و بالا عمارت پر ہیلی کاپٹر جا گرا، تاہم اب تک عمارت میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی

muhammad ali محمد علی منگل 11 جون 2019 00:06

امریکی شہر نیویارک میں ہیلی کاپٹر بلند و بالا عمارت سے ٹکرا گیا، شہر میں ایمرجنسی نافذ
نیویارک (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 جون 2019ء) امریکی شہر نیویارک میں ہیلی کاپٹر بلند و بالا عمارت سے ٹکرا گیا، شہر میں ایمرجنسی نافذ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں واقع بلند و بالا عمارت پر ہیلی کاپٹر جا گرا، تاہم اب تک عمارت میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ امریکی خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق امریکی شہر نیویارک میں پیش آئے واقعے نے 9/11 واقعے کی یاد تازہ کر دی ہے۔

(جاری ہے)



بتایا گیا ہے کہ امریکہ کے سب سے بڑے شہر نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں واقع ایک بلند و بالا عمارت سے ہیلی کاپٹر جا ٹکرایا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس واقعے کو حادثہ قرار دیا جا رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ہیلی کاپٹر عمارت پر کریش کر گیا۔ کریشن لینڈنگ کے بعد ہیلی کاپٹر میں آگ لگ گئی اور پائلٹ ہلاک ہوگیا۔ تاہم عمارت میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔ جبکہ اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھی ٹوئٹ کے ذریعے امدادی کاروائیاں کرنے والے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے:

نیو یارک میں شائع ہونے والی مزید خبریں