- Home
- Islam
- Prayer Timings
- Ramadan
- Quran Kareem
- Hadith
- Hajj/Umrah
- Muslim Calandar
- Islamic Info
-
Naats
- Famous Naat Khawan
- Atif Aslam Naats
- Junaid Jamshed Naats
- Amir Liaquat Hussain Naats
- Abdul Rauf Rufi Naats
- Siddique Ismail Naats
- Yousaf Memon Naats
- Shehbaz Qamar Fareedi Naats
- Amjad Sabri Naats
- Khursheed Ahmed Naats
- Marghoob Hamdani Naats
- Waheed Zafar Qasmi Naats
- Owais Raza Qadri Naats
- Fasih Ud Din Soherwardi Naats
- Sami Yusuf Naats
- Listen Urdu Naats
- Arabic Naats MP3
- 12 Rabi-ul-Awal Naats MP3
- More
Imaan Ki Daulat Anmol Naimat - Article No. 3106
ایمان کی دولت انمول نعمت!تحریر:رانااعجاز حسین چوہان - تحریر نمبر 3106
بلاشبہ اللہ تعالیٰ کی تمام نعمتوں میں سب سے قیمتی دولت ایمان کی دولت ہے ، جوکہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں بغیرکسی جدوجہد کے میسر فرمائی ہے ، اور اس عظیم نعمت پر اللہ تعالیٰ کا جتنا بھی شکر کیا جائے کم ہے۔
جمعہ 26 اپریل 2019
(جاری ہے)
اس کے علاوہ حق تعالیٰ نے ہمیں انواع و اقسام کی نعمتوں سے نوازا جن کے شمار سے ہماری حقیر عقل مکمل طور قاصر ہے ۔ کھانے پینے کی چیزیں نعمت تو ہیں ہی لیکن کیا ہم نے کبھی یہ بھی سوچا ہے کہ بھوک اور پیاس بھی نعمت خداوندی ہیں۔
اگر بھوک اور پیاس نہ ہو تو دنیا کی بہترین سے بہترین کھانے پینے کی چیزیں اپنی اہمیت کھو بیٹھے اور اعلیٰ سے اعلیٰ انواع و اقسام کی چیزیں مٹی معلوم ہوں۔ اس بات کا اندازہ ہم کو دوران روزہ بخوبی ہوتا ہے کہ تمام دن بھوک اور پیاس کی شدت برداشت کرنے کے بعد جب ہم روزہ کھولنے کے لئے بیٹھتے ہیں تو ایک کھجور اور ایک گھونٹ پانی نوش کرتے ہی خدائے تعالیٰ کا شکر بجالاتے ہیں، جب کہ عام دنوں میں ہم شکم سیر ہوکر بھی کھانے میں طرح طرح کے نقص نکالتے ہیں اور خاص طورپر تقاریب میں تو یہ بات بہت زیادہ دیکھنے کو ملتی ہے ۔ غور طلب بات یہ ہے کہ ہم جو کچھ بھی کھاتے پیتے ہیں، اس کا اخراج بھی نعمت عظیم ہے ۔ اگر اللہ تعالیٰ اس نعمت سے نہ نوازا ہوتا تو ہم طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا ہو جاتے ، جس کا اندازہ ہمیں نظامِ ہاضمہ خراب ہو جانے پر ہوتا ہے ، یعنی چند گھڑیوں کے اندر ہی ہمیں یہ دنیا بیکار نظر آنے لگتی ہے ۔ ہم میں سے اکثر لوگوں کو یہ گلہ ہے کہ ہم سے زیادہ مصیبت کا مارا اور پریشانی میں مبتلا کوئی دوسرا نہیں ہے ، جب کہ درحقیقت ہم سا دولت مند کوئی اور نہیں ہے ، یہ ہاتھ پاؤں، آنکھ اور ناک کسی بھی طرح لاکھوں اور کروڑوں کی دولت سے کم نہیں ہیں۔ یہ سب اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں سے چند ایک ہیں، جب کہ ان کے بغیر زندگی کا تصور ناممکن ہے ۔ اگر ہم ناشکری کرنے کی بجائے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں اور خلوص دل سے دعا مانگیں تو ہمارے مصائب و آلام ضرور دُور ہو جائیں گے اور اگر ہم ناشکری ہی کرتے رہے تو ہماری دنیا و آخرت دونوں خراب ہو جائیں گی۔ درحقیقت ناشکری بہت بڑی لعنت ہے ، اس سے بنے بنائے کام بگڑ جاتے ہیں۔ یہاں واضح رہے کہ جو شخص انسانوں کا شکر ادا نہیں کرتا، وہ خدائے تعالیٰ کا بھی شکر گزار نہیں ہوسکتا۔ دراصل جو بھی نعمتیں ملتی ہیں اس کے ذرائع تو مختلف ہوتے ہیں، لیکن درحقیقت وہ حق تعالیٰ کی عطا ہوتی ہے ۔ جس طرح راحت و خوشحالی اللہ تعالیٰ کی طرف سے آتی ہیں، اسی طرح تکلیف اور پریشانی بھی اسی کی جانب سے نازل کردہ ہیں، جو کبھی ہمارے گناہوں کے پاداش میں نازل ہوتی ہیں اور کبھی ہماری آزمائش کے لئے ۔ قرآن کریم میں ہمیں آزمائش اور مصیبتوں سے نجات کا طریقہ بھی بتایا گیا ہے صبر کرنے کا حکم اور دعاؤں اور نمازوں کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کی مدد حاصل کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔ حق تعالیٰ نے اپنا یہ اصول بھی واضح طورپر بیان فرما دیا ہے کہ جب اس کی عطا کردہ نعمتوں کا شکر ادا کرو گے تو وہ ان میں مزید اضافہ فرمائے گا۔ یوں تو اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ بے شمار نعمتیں ہیں، لیکن جو سب سے بڑی نعمت ہمیں عطا ہوئی ہے وہ ”ایمان“ ہے ۔ اس نعمت پر ہماری نظر اس لئے نہیں جاتی کہ ہم مسلم گھرانے میں پیدا ہوئے ہیں، اس لئے ازخود یہ نعمت ہمیں حاصل ہو گئی، جس کے سامنے دنیا کی ساری نعمتیں ہیچ ہیں، اس نعمت پر ہم اللہ تعالیٰ کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے ۔ ایمان اتنی قیمتی دولت ہے کہ اس کی جتنی بھی حفاظت کی جائے کم ہے ، ہمیں ہر وقت اپنے ایمان کی حفاظت کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے رہنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ ہمارا خاتمہ ایمان پر کرے ۔Browse More Islamic Articles In Urdu
رمضان کا عشرہ مغفرت !
Ramzan Ka Ashra Maghfirat
سردی سے متعلق بعض فقہی احکام
Sardi Se Mutaliq Baaz Faqhi Ehkaam
رسول اللہ ﷺ کے سردی سے متعلق عظیم معجزات
Rasool Ullah SAW K Sardi Se Mutaliq Azeem mojzaat
لواطت ۔ ایک کبیرہ گناہ
Lawatat - Aik Kabeera Gunah
زنا کی تہمت لگانا
Zina Ki Tohmat Lagana
پیکر تسلیم و رضا سیّدنا ابراہیم علیہ السلام
Pekar Tasleem o Raza Syedna Ibrahim AS
اسلام،عورت اور پردہ
Islam Aurat or Parda
اسلام میں نماز کی مختلف حالتوں میں ادائیگی
islam mein namaz ki mukhtalif halat mein adaigi
بد نظری ایک مہلک مرض
bad nazri aik mohlik marz
ہم، ہماری روٹین اور نماز
hum, hamari routine aur namaz
توبہ کیا ہے اور کس طرح کی جائے؟
tauba kya hai aur kis tarah ki jaye?
حضور صلی اللہ علیہ وعلیہ وسلم کا اخلاق اور اج کل کا معاشرہ
huzoor sallallahu alaihi wasallam ka akhlaq aur aaj ka muashra