Khatma Bil Khair
خاتمہ بالخیر۔۔۔تحریر: رابعہ فاطمہ
آئیے آج سے اپنے رب کو اسی موجودہ وقت میں توبہ کر کے منا لیں تاکہ دم واپسی بس شوق ملاقات ہو۔۔ روح کو خوشبوؤں میں لپیٹ کر لے جایا جائے۔۔ نہ وقت رخصت پشیمانی ہو نہ کوئی اوع غم۔۔ ہم انسان ہیں گناہ ہوجاتے ہیں لیکن توبہ کرنے میں دیر مت کیجیے
بدھ نومبر

۔ میں کہاں ہوں؟؟میں کیا ہوں؟ میں کیوں ہوں۔
میرا انجام کیا ہے۔۔۔خود کلامی کے عالم میں کیے گئے یہ وہ سوالات تھے جو اسے اندر ہی اندر کھائے جا رہے تھے۔۔۔ وہ تھک گیا تھا وہ تھک چکا تھا وہ تھک کر زمین پربیٹھ گیا اپنے اردگرد کی روشنیوں کو تاریکی میں ڈھلتا ہوا دیکھ رہا تھا یہ روشنیاں کبھی بھلی معلوم ہوتی تھیں آج ان سے وحشت ٹپک رہی ہے۔۔ اسکے اندر کی وحشت اب باہر نکل رہی تھی۔۔ جو ماہ وسال اس نے لہو لعاب میں گزار دیے آج پچھتاوا بنے سامنے کھڑے ہیں۔۔۔ اب کہاں جاؤں نجات کا کوئی راستہ ہے؟اس کا بس چلتا کہ وہ اتنا تیز بھاگتا کہ خود سے فرار پالیتا۔۔ دور سے ایک بزرگ لاٹھی ٹیکتے ہوئے آئے اور اس نوجوان کے کندھے پر ہاتھ رکھ دیا جس نے زندگی کی ساری رعنائیوں کی وحشت کو جان لیا تھا لیکن آئینہ دل میں صورت دیکھنے کی ہمت نہیں جتا پا رہا تھا۔۔جب بزرگ کے ہاتھ کی نرمی کو اپنے کندھے پرمحسوس کیا تو نوجوان حیرت کے عالم میں انہیں تکنے لگا۔۔ حال دریافت کرنے پر وہ تخیلاتی دنیا سے باہر نکل آیا اور کہا کہ "ایک مجرم کیسا ہوتا ہے؟ بس ویسا ہی ہوں"۔ بزرگ نے کہا: " ایک مجرم وہ ہوتا ہے کہ جب وہ اپنے جرم پر نادم ہو کر تائب ہوجائے تو اللہ اسکواپنے سایہء رحمت میں چھپا لیتا ہے اور وہ محبوب ہوجاتا ہے۔۔ اور ایک مجرم وہ ہوتا ہے جو گناہ کرتاہے توبہ کرتا ہے پھر گناہ کرتا ہے پھر توبہ کرتا ہے۔ وہ بھی اللہ کا مقرب ہوتا ہے اللہ اسکی توبہ پسندہوتی ہے۔ تم کونسے مجرم ہو؟ "۔ نوجوان کی حیرت میں مزید اضافہ ہوا اور بزرگ کے نورانی چہرے کے خدوخال میں گم ہوکر کہنے لگا: " میں وہ مجرم ہوں جس نے آج تک توبہ کے لیے ہاتھ نہیں اٹھائے، میں وہ مجرم ہوں کہ جس نے ماہ و سال دنیا کی رنگینیوں میں کھو کر گزار دی۔ میں نے وقت کو برباد کر دیا"۔ بزرگ نے شفقت سے سر پر ہاتھ رکھتے ہوئے کہا:" تمہاری روح زخمی ضرور ہے لیکن مردہ نہیں، یہ روح کی تڑپ ہی ہے جو تمہیں توبہ کی طرف مائل کر رہی ہے، پلٹ جانے کا اشارہ دے رہی ہے، ایک لمحے کی سچی توبہ ساری زندگی کے گناہوں کا کفارہ بن جاتی ہے۔۔ آنکھ سے گرنے والا ایک قطرہ جہنم کی آگ کو بجھانے کے لیے کافی ہے۔پلٹنے کے لیے سال نہیں ایک لمحہ درکار ہوتا ہے۔۔یہ جان لوتم ہو تو اللہ کے لیے ہو، تم کیا ہو بس اسی کے بندے ہو۔ بندے بن جاؤ۔۔ پھر آنکھ سے بہنے والا ہر آنسوگواہی دے گا اللہ نے توبہ قبول کر لی۔۔ پھر سجدوں کی توفیق بھی مل جائے اور روح کو طمانیت، توبہ کاوقت آخری سانس تک باقی رہتا ہے"۔ وہ نوجوان سر جھکائے بیٹھا تمام باتوں کی گہرائی میں ڈوبا ہوا تھا اس کو ہر سوال کا جواب مل گیا تھاکہ فجر کی اذان اس کے کانوں میں پڑی۔ اس نے نظر اٹھا کر دیکھا تو وہاں کوئی نہیں تھا۔۔ وہ اٹھا اورمسجد کی طرف قدم بڑھانے لگا ایسے جیسے کوئی بوجھ اٹھائے لیے جارہا ہو۔۔ پہلی بار اس نے قدم مسجد کی چوکھٹ پر رکھا تھا وضو خانے سے دوسروں کی دیکھا دیکھی وضو کرنے لگا۔۔ نماز کے لیے صفیں منظم رکھنے کے لیے امام صاحب ہدایت دے رہے تھے جونہی امام صاحب پر نظر پڑی وہ نوجوان ٹھٹک کر رہ گیا یہ تو وہی بزرگ ہیں جن سے روح و دل کی گفتگو رہی۔۔ امام صاحب دیکھ کرمسکرائے اور نماز پڑھانے کے لیے قبلہ رخ کھڑے ہوگئے۔۔ نوجوان کی زندگی کی پہلی نماز۔۔ وہ مجرم بنا آج اللہ کے حضور حاضر تھا خوشوع و خضوع سے ادا کی جانے والی نماز اسکے بوجھ کوآہستہ آہستہ ہلکا کر رہی تھیں۔ نماز کی آخری رکعات۔۔ سجدہ میں سر رکھا ہی تھا کہ وقت اجل آن پہنچا۔جان جان آفریں کے سپرد کردی۔۔ تو آئیے آج سے اپنے رب کو اسی موجودہ وقت میں توبہ کر کے منا لیں تاکہ دم واپسی بس شوق ملاقات ہو۔۔ روح کو خوشبوؤں میں لپیٹ کر لے جایا جائے۔۔ نہ وقت رخصت پشیمانی ہو نہ کوئی اوع غم۔۔ ہم انسان ہیں گناہ ہوجاتے ہیں لیکن توبہ کرنے میں دیر مت کیجیے۔۔ اللہ ہم سب کا خاتمہ بالخیر فرمائے(آمین)Your Thoughts and Comments
مزید مضامین
-
طہارت و نظافت کے آداب
-
صحت کے آداب
-
لباس کے آداب
-
کھانے پینے کے آداب
-
خوشی کے آداب
-
سونے اور جاگنے کے آداب
-
راستے کے آداب
-
سفر کے آداب
-
رنج و غم کے آداب
-
خوف و ہراس کے آداب
-
امیرالمومنین سیدنا حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ
-
رسول کریم ؐرحمۃللعلمین
-
شریعت کی نظر میں گھر میں کتا پالنا کیسا ہے؟ جانئے
-
انسانی حقوق کے متعلق اسلامی تعلیمات کا جائزہ
-
کامل یقین۔۔۔تحریر:پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
اہم اسلامی معلومات
کلمے حج آیت الکرسی سنت نبوی تراویح شب قدر اعتکاف محرم صدقہ زکوٰۃ فطرانہ وتر اور دعائے قنوت تہجدRamadan 2019 Timings - Lahore - Karachi - Islamabad - Rawalpindi - Faisalabad - Multan - Peshawar - Quetta - Sialkot - Gujranwala - HyderabadSite Links: Ramadan 2019 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2019 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2019, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.