
Aik Badu - Article No. 1112

ایک بدو - تحریر نمبر 1112
ایک بدو رسول اللہ ﷺ کے دربار میں حاضر ہوا اور عرض کی یارسول اللہ ﷺ میں کچھ پوچھنا چاہتا ہوں ۔ بدو نے عرض کی یارسول اللہ ﷺ میں امیر (غنی ) بننا چاہتا ہوں ۔ فرمایا قناعت اختیار کرو امیر ہوجاؤ گے عرض کی میں سب سے بڑا عالم بننا چاہتاہوں۔
ہفتہ 11 مارچ 2017
فرمایا ہمیشہ باوضو رہو عرض کی دعاؤں کی قبولیت چاہتا ہوں ۔
فرمایا حرام نہ کھاؤ عرض کی ایمان کی تکمیل چاہتا ہوں ۔ فرمایا اچھے اخلاق پیدا کرلو ۔ عرض کی قیامت کے روز اللہ تعالیٰ سے گناہوں سے پاک ہوکر ملنا چاہتا ہوں ۔ فرمایا جنابت کے بعد فوراََ غسل کیاکرو ۔ عرض کی گناہوں میں کمی چاہتا ہوں ۔ فرمایا کثرت سے استغفار کیا کرو عرض کی قیامت کے دن نور میں اٹھنا چاہتا ہوں ۔ فرمایا ظلم کرنا چھوڑ دو عرضی کی چاہتا ہوں اللہ تعالیٰ مجھ پر رحم کرے ۔ فرمایا اللہ تعالیٰ کے بندوں پر رحم کرو ۔ عرضی کی چاہتا ہوں اللہ تعالیٰ میری پردہ پوشی فرمائیں ۔ فرمایا لوگوں کی پردہ پوشی کرو ۔ عرضی کی چاہتا ہوں اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ کا محبوب بن جاؤں ۔ فرمایا جواللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ کا محبوب ہو ۔ اسے اپنا محبوب بنالو ۔ عرض کی رسوائی سے بچنا چاہتا ہوں ۔ فرمایا زنا سے بچو عرض کی اللہ تعالیٰ کا فرما نبردار بننا چاہتا ہوں ۔ فرمایا فرائض کا اہتمام کرو ۔ عرض کی احسان کرنے والا بننا چاہتا ہوں ۔ فرمایا اللہ تعالیٰ کی ایسی بندگی کرو جیسے تم اسے دیکھ رہے ہو یا جیسے وہ تمھیں دیکھ رہا ہے ۔ عرض کی یارسول اللہ ﷺ کیا چیز گناہوں کی معافی دلاے گی ۔ فرمایا آنسو ، عاجزی ، بیماری عرض کی کیا چیز دوزخ کی آگ کو ٹھنڈا کرے گی ۔ فرمایا دنیا کی مصیبتوں پر صبر عرض کی اللہ تعالیٰ کے غصے کو کیا چیز سرد کرتی ہے ۔ فرمایا چپکے چپکے صدقہ اور صلح رحمی عرض کی سب سے بڑی برائی کیا ہے ۔ فرمایا بداخلاقی اور بخل ، عرض کی سب سے بڑی اچھائی کیا ہے ۔ فرمایا اچھے اخلاق تواضع اور صبر ، عرض کی اللہ تعالیٰ کے غصے سے بچنا چاہتا ہوں ۔ فرمایا لوگوں پر غصہ کرنا چھوڑدو ۔Your Thoughts and Comments
مزید مضامین
-
تلاوت قرآن پاک کے فضائل و مسائل
-
زکوٰة سوشل سکیورٹی کا نظام
-
”غزوہ بدر“یوم الفرقان
-
فتح مکہ کی محبت آمیز اور پرامن خوشبوئیں
-
جمعتہ الوداع ، یوم القدس ، اتحاد امت کا مظہر
-
صدقہ فطر
-
درود شریف اور ذکرالٰہی
-
دجال کا حلیہ اور اسکی جنت و جہنم
-
آئیے ! اللہ کے حضور توبہ کریں
-
حج اسلام کا اہم فریضہ
-
آسان حج قدم بقدم
-
حج کی فرضیت اورفضیلت
-
قربانی سنت ابراہیمی کی عظیم یادگار
-
شعور ذات سے ابھرو مقام ذات کو پاؤ
-
قیامت کی قریبی اور بڑی علامات
اہم اسلامی معلومات
کلمے حج آیت الکرسی تراویح شب قدر اعتکاف محرم صدقہ زکوٰۃ فطرانہ وتر اور دعائے قنوت تہجدRamadan 2021 Timings - Lahore - Karachi - Islamabad - Rawalpindi - Faisalabad - Multan - Peshawar - Quetta - Sialkot - Gujranwala - HyderabadSite Links: Ramadan 2022 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2021 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.