Aik Yahodi Ka Musalman Ho Jana

ایک یہودی کا مسلمان ہو جانا

ایک مرتبہ ہمارے پیارے نبیﷺ صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کو سنت سکھا رہے تھے کہ پانی ہمیشہ دیکھ کر پینا چاہیئے اور تین سانسوں میں پیو، اتفاق سے ایک یہودی بھی چھپ کر رسول اللہﷺ کی یہ باتیں سن رہا تھا

Aik Yahodi Ka Musalman Ho Jana
ایک مرتبہ ہمارے پیارے نبیﷺ صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کو سنت سکھا رہے تھے کہ پانی ہمیشہ دیکھ کر پینا چاہیئے اور تین سانسوں میں پیو، اتفاق سے ایک یہودی بھی چھپ کر رسول اللہﷺ کی یہ باتیں سن رہا تھا ہمارے پیارے نبی ﷺپر ہماری جانیں، ہمارا مال سب کچھ قربان، آپ ﷺ کے کلام میں تاثیر ہی ایسی تھی کہ مسلمان ہو یا غیر مسلم، آپ ﷺ کی تعلیمات سے متاثر ضرور ہوتے ۔
رات کو سوتے سوتے اس یہودی کو جو ہمارے پیارے نبی ﷺ کی باتیں سن رہا تھا ، پیاس لگی، بہت زور کی پیاس محسوس ہوئی ، جب اس یہودی کو پیاس لگی تو وہ اپنی بیوی سے بولا کہ مجھے اچھی طرح دیکھ کر پانی پلاوٴ۔ بیوی بولی: آپ کیسی باتیں کرتے ہیں، چراغ بجھا چکی ہوں، رات کا وقت ہے کیا دیکھ کے پانی پلاوٴں؟ ایسے ہی پی لیجیے ۔

پانی تو صاف ستھرا ہوتا ہے گھر کا ہمارے ۔

! آپ ﷺ نے تبسم فرمایا۔ یہودی بولا : اے اللہ کے رسول جس مذہب کی احتیاط انسان کی جان بچا لے تو وہ مذہب خود پورے انسان کو دوزخ کی آگ سے کیوں کر نہ بچائے گا ۔ اتنا کہا اور وہ یہودی کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو گیا۔
یہودی کو بڑا غصہ آیا، بیوی سے بولا کہ چراغ جلاوٴ اور روشنی میں مجھے پانی دیکھ کر پلاوٴ، بیوی بک جھک کر تی اٹھی، سمجھی کہ شوہر پاگل ہو گیا ہے آخر یہودی خود اٹھا اور چراغ روشن کیا، چراغ کی روشنی میں اس کی بیوی نے دیکھا کہ اندھیرے میں وہ جو پانی اپنے شوہر کے پینے کے لیے لائی تھی اس میں ایک سیاہ بچھو عقرب) تیر رہا ہے ، یہودی بھی دیکھ کر حیران ہو گیا، اس پانی میں سیاہ بچھو تیر رہا تھا۔
بیوی کو اس نے تمام ماجرا کہہ سنایا کہ کس طرح اس نے چھپ کر رسول ﷺ کی باتیں سنی تھیں کہ پانی ہمیشہ دیکھ کر پینا چاہیے ۔ صبح کو وہ یہودی ہمارے پیارے نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو ااور رات کا واقعہ آپ ﷺ کو سنا دیا۔

Your Thoughts and Comments