Open Menu

Aik Yahudi Ki Baat Sun Kar - Article No. 1184

Aik Yahudi Ki Baat Sun Kar

ایک یہودی کی بات سن کر - تحریر نمبر 1184

حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کی نبیﷺ نے فرمایا: قیامت کے دن ساری زمین ایک روٹی بن جائے گی۔اللہ تعالی اُسے ایک ہاتھ میں لے گا،جیسے تم لوگ روٹی سفر میں ساتھ لیتے ہو۔اس سے جنت والوں کی مہمانی ہوگی۔

بدھ 14 جون 2017

حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کی نبیﷺ نے فرمایا:
قیامت کے دن ساری زمین ایک روٹی بن جائے گی۔اللہ تعالی اُسے ایک ہاتھ میں لے گا،جیسے تم لوگ روٹی سفر میں ساتھ لیتے ہو۔اس سے جنت والوں کی مہمانی ہوگی۔
اتنے میں ایک یہودی آگیا اور اُس نے کہا:
اے ابو القاسم!اللہ تجھ پر برکت نازل فرمائے۔

(جاری ہے)

میں آپ ﷺ کو بتاؤں کہ قیامت کے دن اہل جنت کی مہمانی کس چیز سے ہوگی؟
آپ ﷺ نے فرمایا بتاؤ!
اُس نے کہا:قیامت کے دن تمام زمین ایک روٹی بن جائے گی،جیسے کہ آپﷺ پہلے فرما چکے تھے۔

لیکن اس یہودی کی بات سن کر اور اس کی طرف دیکھ کر آپ ﷺ مسکرائے،یہاں تک کے آپﷺ کے دانت مبارک نظر آنے لگے۔
پھر اُس نے کہا:جنت والوں کا سالن بتاؤں؟
آپﷺ نے فرمایا بتاؤ۔
اس نے کہا:بیل کے جگر کے کباب ہوں گے،جس کو ستر ہزار آدمی مل کر کھائیں گے۔

Browse More Islamic Articles In Urdu