Open Menu

Asbaat E Ilam Main - Article No. 1178

Asbaat E Ilam Main

اثبات علم میں اقوال مشائخ - تحریر نمبر 1178

شیخ المشائخ حضرت یحییٰ بن معاذ رازی رحمتہ اللہ علیہ نے کیا خوب فرمایا ہے۔ ”تین قسم کے لوگوں کی صحبت سے بچو ایک غافل علماء سے دوسرے مداہنت کرنے والے فقراء سے تیسرے جاہل صوفیاء سے۔“

ہفتہ 10 جون 2017

شیخ المشائخ حضرت یحییٰ بن معاذ رازی رحمتہ اللہ علیہ نے کیا خوب فرمایا ہے۔
”تین قسم کے لوگوں کی صحبت سے بچو ایک غافل علماء سے دوسرے مداہنت کرنے والے فقراء سے تیسرے جاہل صوفیاء سے۔“
غافل علماء وہ ہیں جنہوں نے دنیا کو اپنے دل کا قبلہ بنارکھا ہے اور شریعت میںآ سانی کے متلاشی رہتے ہیں۔بادشاہوں کی پرستش کرتے،ظالموں کا دامن پکڑتے،ان کے دروازوں کا طواف کرتے ہیں۔
خلق میں عزت وجاہ کو اپنی محراب گردانتے ہیں،اپنے غرور اور تکبر اور اپنی خود پسندی پر فریفتہ ہوتے ہیں،دانستہ اپنی باتوں میں رقت وسوز پیدا کرتے ہیں۔ائمہ وپیشواؤں کے بارے میں زبان طعن دراز کرتے ہیں۔بزرگان دین کی تحقیر کرتے ہیں اور ان پر زیادتی کرتے ہیں۔اگر ان کے ترازو کے پلڑے میں دونوں جہان کی نعمتیں رکھ دو تب بھی وہ اپنی مذموم حرکتوں سے باز نہ آئیں گے۔

(جاری ہے)

کینہ وحسد کو انہوں نے اپنا شعار مذہب قراردے لیا ہے۔بھلا ان باتوں کا علم سے کیا تعلق؟عم تو ایسی صفت ہے جس سے جہل ونادانی کی باتیں،ارباب علم کے دلوں سے فنا ہوجاتی ہیں۔
اور مداہنت کرنے والے فقراء وہ ہیں جو ہر کام اپنی خواہش کے مطابق کرتے ہیں۔اگرچہ وہ باطل ہی کیوں نہ ہووہ اس کی تعریف ومدح کرتے رہتے گے اور جب کوئی کام ان کی خواہش کے خلاف ہوتا ہے چاہے وہ حق ہی کیوں نہ ہوتو وہ اس کی مذمت کرتے ہیں اور مخلوق سے ایسا سلوک کرتے ہیں جس میں جاہ مرتبہ کی طمع ہوتی ہے اور عمل باطل پر خلق سے مداہنت کرتے ہیں۔

جاہل صوفیاء وہ ہیں جن کاکوئی شیخ ومرشد نہ ہو اور کسی بزرگ سے انہوں نے تعلیم و ادب حاصل نہ کیا ہو۔مخلوق خدا کے درمیان بن بلائے مہمان کی طرح خود بخود کود کر پہنچ گئے ہوں۔انہوں نے زمانہ کی ملامت کا مزہ تک نہیں چھکا۔اندھے پن سے بزرگ کے کپڑے پہن لیے اور بے حرمتی سے خوشی کے رستہ پڑکران کی صحبت اختیار کر لی۔غرض کہ وہ خودستائی میں مبتلا ہو کر حق وباطل کی راہ میں قوتِ امتیاز سے بیگانہ ہیں۔
یہ تین گروہ ہیں جن کو شیخ کامل ہمیشہ یادرکھے اور اپنے مریدوں کی صحبت سے بچنے کی تلقین کرے۔کیونکہ یہ تینوں گروہ اپنے وعادی میں جھوٹے ہیں اور ان کی روش ناقص و نامکمل اور گمراہ کرنے والی ہے۔

Browse More Islamic Articles In Urdu