Open Menu

Asma Ul Husna - Al-basit - Article No. 1913

Asma Ul Husna - Al-basit

اسماء الحسنیٰ - الباسط - تحریر نمبر 1913

اسم الباسط کو عموماََ ترقی رزق، توسیع کا روبار اور دنیاوی امور میں بہتری کے لیے پڑھنے کا معمول اولیاءکرام سے خاص رہا ہے،

پیر 4 جون 2018

پیر شاہ محمدج قادری سرکار:
رزق اور تمام امور کا کھولنے والا ، اعداد ابجد 72 ، خاصیت، و سعت رزق اور خوشحالی کے لیے اس کا ورد مو¿ثر ہوتاہے۔
اسم الباسط کو عموماََ ترقی رزق، توسیع کا روبار اور دنیاوی امور میں بہتری کے لیے پڑھنے کا معمول اولیاءکرام سے خاص رہا ہے، اس اسم کا ورد کرنے والا کبھی محتاج تنگدست اور فقر و فاقہ کا شکار نہیں ہوتا۔

یہی وجہ ہے کہ اسم الباسط کا پڑھنے والا اگر محتاج ہو تو اللہ غنی فرمائے ، فقیرہو تو مالا مال فرمائے اگر ذلیل و مجبور ہو تو طبقہ اشرافیہ اور امرا میں اس کا شمار ہونے لگے۔ اسم یا باسط کو بعد نماز فجر جو شخص 172 بار اپنے ہاتھو ں پر دم کر کے چہرے پر پھیر لے تو انشاءاللہ تعالیٰ پورے دن غیر کی محتاجی سے بچے، اللہ روپے اور روز میں برکت دے اس اسم کو اس کے اعداد کے مطابق جو شخص 72 بار روزانہ پڑھنے کا معمول بنا لے رزق سے کبھی محروم نہ رہے۔

(جاری ہے)

اس کی دعائیں بھی مقبول بارگاہ ہوں گی۔اسم الباسط اور القابض کا قبل ازیں بھی تذکرہ کیا جا چکا ہے کہ کیونکہ اللہ تعالیٰ کی شان قبض وبسط ساتھ ساتھ چلتی ہے وہ چاہے جس بادشاہ یا فقیر کا رزق بند رک دے تنگ کر دے یہ اس کی القابض کی طاقت ہے وہ وہ جسے چاہے بے حساب رزق عطا فرما دے مال و دولت ، علم وعرفان، اولاد اور دنیاوی امور میں اتنی کشادگی بخش دے کہ دنیا حیران رہ جائے۔ اسم الباسط کو اگر کوئی وقت اور جگہ کی پابندی سے پڑھے تو دل نہ صرف عبادت الہٰی پر مائل ہوتاہے بلکہ حق تعالیٰ اس شخص کو رزق وروزگار کے وہ وسائل بخشتا ہے کہ اس کے وہم و گمان میں بھی نہیں آسکتے۔

Browse More Islamic Articles In Urdu