Open Menu

Asma Ul Husna-Al-Khabir - Article No. 2023

Asma Ul Husna-Al-Khabir

اسماء الحسنیٰ - اَلْخَبْیَرُ - تحریر نمبر 2023

اسم الخبیر کو بکثرت پڑھنے والا رحمت خداوندی اور عنایات دنیاوی سے مالا مال ہو ، شعبہ طب، ادب سے وابستہ افراد کے لیے اس کا ورد خاس ہے۔ اگر کوئی حکیم، ادیب اس کا باقاعدہ ورد کرے تو مریض کا حال بغیر بیان کیے جان جائے۔ لکھتے ہوئے ادیب پر نئے خیالات وارد ہوں۔

جمعرات 28 جون 2018

پیر شاہ محمد قادری سرکار:
ہرمعاملے کی خبر رکھنے والا، دنیا و آخرت کے تمام احوال کا جاننے والا، اعداد ابجد 812، خاصیت ، باطنی امور پوشیدہ سے آگاہی کے لیے پڑھے تو اللہ باخبر فرمائے۔
اسم الخبیر کو بکثرت پڑھنے والا رحمت خداوندی اور عنایات دنیاوی سے مالا مال ہو ، شعبہ طب، ادب سے وابستہ افراد کے لیے اس کا ورد خاس ہے۔

اگر کوئی حکیم، ادیب اس کا باقاعدہ ورد کرے تو مریض کا حال بغیر بیان کیے جان جائے۔ لکھتے ہوئے ادیب پر نئے خیالات وارد ہوں۔ جو شخص اسم الخبیر کو بعد نماز عشاء روزانہ پڑھنے کا معمول بنالے۔ اس کے عمل میں اضافہ ہو علم بڑھے اور خواب میں پوشیدہ معاملات سے آگاہی ہو۔ اسم الخبیر قرآن کریم کی متعدد سورتوں میں آیا ہے ۔ سورہ الملک میں ہے وھوالطیفُ الخبیر، سورہ القمان میں ہے ان اللہ لطیف خبیر۔

(جاری ہے)

اس طرح الخبیر اسم باری تعالیٰ البصیر کے ساتھ بھی آیا ذات ہے جس کی قدرت سے خشکی و تری کی کوئی شے باہر نہیں۔ الخبیر وہ ہے جو اسرار لوگوں کے سینے میں مخفی ہیں ان کو بھی جانتا ہے اور وہ اخبار جو لوگوں کے درمیان گردش کر رہی ہیں، ان سے بھی آگاہ ہے۔ اسم الخبیر ، البصیر اور العلیم کے ساتھ اکثر استعمال ہوا ہے۔ گویا ان کی صفات میں کوئی نہ کوئی یکسانیت ضرور موجود ہے۔
اسم الخبیر کا بیان کرتے ہوئے ان تمام اشیاء کا ذکر ضروری ہو جاتا ہے جو ظاہری ہوں یا باطنی وجود رکھتی ہوں۔ الخبیر ان سب سے کما حقہ، واقف، آگاہ اور باخبر ہوتا ہے۔ کوئی ذرہ خشکی یا تری کا ایسا نہیں ہے جو اس کی نظر اور علم سے باہر ہو۔ اگرچہ الخبیر اور العلیم ہم معنی اسماء ربانی ہیں تا ہم ان کے استعمال کے میدان مختلف ہونے کے باعث ان کا الگ الگ ذکر بھی کیا جاتا ہے اور متصل بھی۔

Browse More Islamic Articles In Urdu