Open Menu

Asma Ul Husna - Al Muhaimin - Article No. 1842

Asma Ul Husna - Al Muhaimin

اسماء الحسنیٰ - المُھَمِنُ - تحریر نمبر 1842

اسم مھیمن میں عظمت و جلال کی حیرت انگیز تاثیر ہے جو شخص اس کا ورد کرے گا لوگوں کے دلوں کو مسخر کرے گا اور خلق خدا اس کی بات مانے گی۔ اس اسم کا پڑھنے والا مطمئن اور شاد ہوتا ہے ۔

بدھ 23 مئی 2018

پیر شاہ محمد قادری سرکار:
ظاہر اور باطن کا جاننے والا، حفاظت فرمانے والا، اعداد ابجد145، رہنمائی ظاہر و پوشیدہ حقائق پر ۔
اسم مھیمن میں عظمت و جلال کی حیرت انگیز تاثیر ہے جو شخص اس کا ورد کرے گا لوگوں کے دلوں کو مسخر کرے گا اور خلق خدا اس کی بات مانے گی۔ اس اسم کا پڑھنے والا مطمئن اور شاد ہوتا ہے ۔ جو شخص چاہے کہ اس کے زیر کفالت افراد اس کے حکم کی بجا آوری کے لیے ہر وقت آمادہ رہیں تو وہ علی الصبح غسل کرکے توجہ کے ساتھ اس اسم کو 18496کی تعداد میں پڑھے اس دوران کسی سے بات نہ کرے تو اس کو ایسی تسخیر قلوب اور برتری حاصل ہوگی کہ دنیا دنگ رہ جائے۔

مقصد کے حصول کے بعد نہ تو طعنہ زنی کی جائے اور نہ ہی اسی عمل کے بارے میں کسی کو بتائے۔ جن افراد کو اپنے افسران سے خوف و خطرہ ہو ، یا ان کو مقدمات کا سامنا ہو یا ان کی کمزور حیثیت میں کوئی ان کا پرسان حاصل نہ ہوتو وہ اس اسم سے اللہ تعالیٰ کی مدد حاصل کریں۔

(جاری ہے)

شرف قمر یا شرف مریخ میںاس نقش بنا کر پاس رکھیں اور اسم کے اعداد کے مطابق ورد کریں تو اللہ تعالیٰ کا میابی عطا فرمائے۔

اسم مھیمن کے معنی نگہبان اور دوسرے کے خوف سے امن بخشنے والے کے بھی ہیں، قرآن مجید فرقان حمید کا ایک نام مھیمن بھی بیان کیا گیا ہے۔ جس کے مطابق قرآن مجید کو سابقہ کتابوں کے مضامین کا نگہبان بھی قرار دیا گیا ہے۔ اسم مھیمن کا علمی جائزہ لیتے ہوئے جب امور دنیا اور ضروریات زندگی پر غور کرتے ہیں تو دیکھتے ہیں کہ اللہ رحمن و رحیم نے انسانی جسم کی حفاظت کا کیا شاندار انتظام فرمایا ہے جسم کا سب سے نازک عضو آنکھ ہے اس کی حفاظت اس خوبی سے کی ہے کہ کاسہ¿ سر میں جگہ بنا دی کہ اطمینان سے حرکت کرے۔
اسی طرح دل جو جسم انسانی کا بادشاہ ہے حکمراں ہے۔ اس کی حفاظت پسلیوں کے ذریعے کی ہے اور ان ٹیڑھی میٹرھی پسلیوں کا ہی یہ کرشمہ ہے ہے کہ لوگ اس پر سے جیپ گزار دیتے ہیں اور دل کا کچھ نہیں بگڑتا۔ دماغ کو جسم پر نگراں بنایا ہے۔ جس سے احکامات صادر ہوتے ہیں اور جسم انسانی اپنے اعمال سر انجام دیتا ہے۔ یہ سب اسم مھیمن کی کرشمہ سازیاں ہیں۔
انسانوں سے ہٹ کر درخت اور چرند پرند کی حفاظت کا بھی مھیمن نے زبردست انتظام کیا ہے درختوں کو زمین پر کھڑا رکھنے کے لیے رکھنے کے لیے اللہ نے اس کی جڑیں اور ان کی نسوں کا زمین میں جال بچھا دیا ہے اسی طرح زمین کی حفاظت کا ذریعہ پہاڑوں کو بنایا ہے۔
گلاب کے پھولوں کی حفاظت کے لیے اس کے پودے کی کانٹوں سے حفاظت کر دی۔ اس طرح خرگوش اورہرن کو درندوں کے درمیان اپنے بچاو¿ کے لیے اتنی برق رفتاری بخشی کہ بڑے سے بڑے جانور کو پیچھے چھوڑ جانے ہیں یہ سب اسم مھیمن کی برکات ہیں۔

Browse More Islamic Articles In Urdu