Open Menu

Asma Ul Husna - Al-Rafay - Article No. 1929

Asma Ul Husna - Al-Rafay

اسماء الحسنیٰ - اَلرَّافِعُ - تحریر نمبر 1929

اسم الرافع کا پڑھنے والا وسعت رزق، خوشحالی، بلند درجات، استحکام مرتبہ اور دولت کے لیے اسے موثر پائے گا۔ اللہ الرافع اس کو زندگی کے تمام معاملات میں خیرو برکت سے سرفراز فرمائے گا۔

بدھ 6 جون 2018

پیر شاہ محمد قادری سرکار:
بلندی عطا کرنے والا، ترقی بخشنے والا، اعداد ابجد351، خاصیت ، درجات کی ترقی رزق اور خوشحالی ۔
اسم الرافع کا پڑھنے والا وسعت رزق، خوشحالی، بلند درجات، استحکام مرتبہ اور دولت کے لیے اسے موثر پائے گا۔ اللہ الرافع اس کو زندگی کے تمام معاملات میں خیرو برکت سے سرفراز فرمائے گا۔

(جاری ہے)

جو شخص تہجد کے وقت اسم یا رافع کو باوضو خلوص نیت سے 3510بار پڑھے، بہت جلد دین و دنیا کی برکات پائے گا اور دیکھے اگر کوئی طالب علم یا حصول علم کا شائق چاند کی 12،13،14تاریخوں کو دن میں روزہ رکھنے کے ساتھ رات کو بعد نماز عشاء اس اسم یا رافع کو 70ہزار بار تلاوت کرے اس کی نہ صرف دلی مراد پوری ہو گی بلکہ تمام تعلیمی امور میں کامیابی اور بلندی پائے گا۔

الرافع کے تحت اللہ تعالیٰ نے اس قدر بلندی اورپستی پیدا کی کہ صدیاں گزر گئی ہیں مگر ان کا سلسلہ جاری و ساری ہے ، نابلندی کا قافلہ پروازی سے رکا نا پستی کا سفر ختم ہو ا ہر دو صفات کا میدان درمیدان کھلتا جاتا ہے۔ نہ بلندی کا اخیر ہے نہ پستی کا اختتام ثبات صرف ذات پروردگار کو حاصل ہے۔ جو ازل سے ہے اور ابد تک رہے گا۔ دنیا میں سلسلہ ہر بات کا چلتا رہے گا خواہ بلند و پست افراد کا ہو یا بلند و بالا اقوام کا۔

Browse More Islamic Articles In Urdu