
- Home
- Islam
- Prayer Timings
- Ramadan
- Quran Kareem
- Hadith
- Hajj/Umrah
- Muslim Calandar
- Islamic Info
-
Naats
- Famous Naat Khawan
- Atif Aslam Naats
- Junaid Jamshed Naats
- Amir Liaquat Hussain Naats
- Abdul Rauf Rufi Naats
- Siddique Ismail Naats
- Yousaf Memon Naats
- Shehbaz Qamar Fareedi Naats
- Amjad Sabri Naats
- Khursheed Ahmed Naats
- Marghoob Hamdani Naats
- Waheed Zafar Qasmi Naats
- Owais Raza Qadri Naats
- Fasih Ud Din Soherwardi Naats
- Sami Yusuf Naats
- Listen Urdu Naats
- Arabic Naats MP3
- 12 Rabi-ul-Awal Naats MP3
- More
Burai K Khilaf Jihad - Article No. 1057

برائی کے خلاف جہاد - تحریر نمبر 1057
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” تم میں سے جو شخص برائی دیکھے تو اسے ہاتھ سے روکے اگر ہاتھ سے روکنے کی طاقت نہ ہوتو زبان سے روکے اور اگر اس کی بھی طاقت نہ ہوتو اپنے دل میں اسے براجانے۔
جمعہ 30 ستمبر 2016
(جاری ہے)
قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ یں محمد ﷺ کی جان سے تم بھلائی کی ترویج اور برائی کی روک تھام کافریضہ انجام دو ۔
ظالموں کو اور باطل پرچلنے والوں کو روکو، ورنہ اللہ تعالیٰ تمہیں بھی وہی سزادے گا جو تم سے پہلے لوگوں کو ملی ہے اور ایک روایت میں ہے کہ وہ تمہارے دلوں میں بھی عداوت پیداکر دے گا اور تم ایک دوسرے پر لعنت بھیجنے لگو گے ۔ (ابوداؤد، ترمذی ) اسلام میں یہ حقیقت روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ جو کچھ انسانی زندگی میں مشکلات اور تکالیف پیش آسکتی ہیں۔ وہ انسان کے اپنے گناہوں اور برائیوں کا نتیجہ ہوتی ہیں یعنی انسانوں کو اس کائنات میں جو مصائب درپیش ہوتے ہیں، وہ کسی اور کی طرف سے نازل کردہ نہیں ہیں، بلکہ یہ انسان کے اپنے اعمال کا نتیجہ ہیں، یوں انسان کو اپنا محاسبہ خود کرنا چاہیے ۔ ایک جگہ ارشاد باری تعالیٰ ہے : پھر کیوں نہ اُن قوموں میں جو پہلے سے گزر چکی ہیں، ایسے اہل خیر موجود ہے جولوگوں کو زمین میں فساد برپا کرنے سے روکتے ؟ ایسے لوگ نکلے بھی تو کم جن کو ہم نے اُن قوموں میں سے بچالیا، ورنہ ظالم لوگ تو ان ہی مزوں کے پیچھے پڑے رہے، جن کے سامان انہیں فراوانی کے ساتھ دیے گئے تھے اور وہ مجرم بن کررہے ۔ تمہارا رب ایسانہیں ہے کہ بستیوں کو ناحق تباہ کردے حالاں کہ ان کے باشندے اصلاح کرنے والے ہوں ۔ بے شک تمہارا رب اگر چاہتا تو تمام انسانوں کو ایک گروہ بناسکتا تھا مگر اب تو وہ مختلف طریقوں ہی پر چلتے رہیں گے اور بے راہ رویوں سے صرف وہ لوگ بچیں گے ، جن پر تمہارا رب کی رحمت ہے ۔ (سورہٴ ھود) گناہوں کی کثرت سے فرد ہی نہیں،ا فراد بھی متاثر ہوتے ہیں، یوں آہستہ آہستہ آخر کار پورا معاشرہ اس برائی کی لپیٹ میں آجاتا ہے۔ لوگ گناہوں سے مانوس ہونے لگتے ہیں۔ یہاں تک کہ ایک وقت ایساآجاتا ہے کہ گناہ کو گناہ نہیں سمجھا جاتا، بلکہ اسے یعنی گناہ کو ضروریات زندگی میں شامل کرکے اسے زندگی کاایک حصہ بنا لیا جاتا ہے ۔حالانکہ کہ حقیقت تو یہ ہے کہ گناہوں کی کثرت سے افراد یامعاشرہ تو رہے ایک طرف زمین کے جس ٹکڑے پر گناہوں کا ارتکاب ہوتا ہے، اس ٹکڑے پر بھی کسی نہ کسی حوالے سے گناہوں کے بوجھ سے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ آج اجتماعی طور پر اس بات کی ضرورت ہے کہ ہم ایک مرتبہ پھر اپنا محاسبہ کریں اور اپنی آنے والی زندگی کے لیے سوچ بچارکریں جو بہت قیمتی بھی ہے اور دائمی بھی ۔Browse More Islamic Articles In Urdu

ام المومنین حضرت ام حبیبہ بنت ابو سفیان رضی اللہ عنہا
ummul momineen hazrat umm habiba bint abu sufyan RA

ولادت باسعادت مدینہ علم کا دروازہ۔مولا علی رضی اللہ عنہ
Wiladat Basadat Madina Ilam Ka Darwaza - Maula Ali RA

اسلام کا تیسرا اہم رکن زکوٰة
Islam Ka Teesra Ehem Rukan Zakat

شب قدر۔ فضائل مسائل
Shab e Qadar - Fazail Masail

رمضان کا عشرہ مغفرت !
Ramzan Ka Ashra Maghfirat

جابر ابن حیان
Jabir ibn Hayyan

شب برات کی عظمت وفضیلت
Shab e Barat Ki Azmat O Fazeelat

شعبان المعظم استقبال رمضان کا مہینہ
Shaban Al Muazzam

حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہ کی شادی
Hazrat Fatima RA Ki Shaadi

زکوۃ ادا نہ کرنے کا گناہ
Zakat Ada Naa Karne Ka Gunah

سورۂ اخلاص کا اجر وثواب
Sorah Ikhlas ka Ajar o Sawab

میرے آقا ﷺ کا جانثار ساتھی ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ
Meere Aaqa SAW Ka Jan Nisar Saathi