Open Menu

Darood Sharif Pharne Ki Barkatain - Article No. 926

Darood Sharif Pharne Ki Barkatain

درو دشریف پڑھنے کی برکتیں - تحریر نمبر 926

حضور اقدسﷺ کاارشاد ہے کہ جس شخص کے سامنے میرا ذکر کیا جائے اسے چاہیے کہ وہ مجھ پر درود پڑھے اور جو مجھ پر ایک دفعہ درود پڑھے گا اللہ جل شانہ اس پر 10ہی دفعہ درود( رحمت )بھیجے گا اس کی 10غلطیاں معاف کر دے گا

بدھ 20 مئی 2015

ابو وقار:
مولانا فیض الحسن سہار نپوری کے داماد کابیان ہے کہ جس مکان میں مولانانے وفات پائی وہاں سے ایک مہینہ تک عطر کی خوشبوآتی رہی تھی۔جب یہ بات مولانا کے ہم عصر مولانا محمد قاسم سے بیان کی گئی تو انہوں نے فرمایا کہ یہ محض اس دروشریف کی برکت کی وجہ سے ہے جو مولانا فیض الحسن ہر شب جمعہ کو پڑھتے تھے۔علامہ سخاوی نے عامر بن ربیعہ سے حضور ﷺ کا ارشاد نقل کیا ہے کہ جو شخص مجھ پر ایک دفعہ درود بھیجتا ہے اللہ تعالیٰ اس پر دس دفعہ درود بھیجتا ہے اب تم لوگوں کو اختیار ہے کہ چاہے مجھ پر کم درود بھیجویا زیادہ۔

ابوزرعہ رحمتہ اللہ علیہ ایک بزگ ہیں انہیں ایک شخص نے خواب میں دیکھا کہ آسمان پر فرشتوں کے ساتھ نماز اداکر رہے ہیں ۔اس شخص نے اس (اونچے درجے)کا سبب پوچھا تو انہوں نے کہا کہ مجھے اللہ نے یہ رتبہ اس وجہ سے دیا ہے کہ میں نے 10لاکھ حدیثیں لکھی ہیں اور جب بھی حدیث لکھتے ہوئے آپ ﷺ کا نام مبارک آتا تو میں پورا درود یعنی ﷺ ضرور لکھتا تھا۔

(جاری ہے)


حضور اقدسﷺ کاارشاد ہے کہ جس شخص کے سامنے میرا ذکر کیا جائے اسے چاہیے کہ وہ مجھ پر درود پڑھے اور جو مجھ پر ایک دفعہ درود پڑھے گا اللہ جل شانہ اس پر 10ہی دفعہ درود( رحمت )بھیجے گا اس کی 10غلطیاں معاف کر دے گا اور 10ہی درجے اس کے بلند کرے گا۔ایک اور حدیث مبارکہ میں اتنا اضافہ ہے کہ اس شخص کو 10غلام آزاد کرنے کے برابر ثواب بھی ملے گا۔
طبرانی کی ایک روایت میں لکھا ہے کہ جو شخص اللہ کے جیب حضرت محمدﷺ پر ایک دفعہ درودشریف پڑھتا ہے اللہ جل شانہ اس پر دس دفعہ رحمت نازل کرتا ہے۔
جوحضور اکرمﷺ پر 10دفعہ درود بھیجتا ہے اللہ جل شانہ اس پر 100مرتبہ درود (رحمت) بھیجتا ہے اور جو 100مرتبہ بھیجتا ہے اللہ جل شانہ اس کی پیشانی پر لکھ دیتے ہیں کہ یہ شخص نفاق سے بری ہے اور جہنم سے بھی بری ہے اور ایسے شخص کا قیامت کے روز شہیدوں کے ساتھ حشر ہوگا۔

Browse More Islamic Articles In Urdu