
- Home
- Islam
- Prayer Timings
- Ramadan
- Quran Kareem
- Hadith
- Hajj/Umrah
- Muslim Calandar
- Islamic Info
-
Naats
- Famous Naat Khawan
- Atif Aslam Naats
- Junaid Jamshed Naats
- Amir Liaquat Hussain Naats
- Abdul Rauf Rufi Naats
- Siddique Ismail Naats
- Yousaf Memon Naats
- Shehbaz Qamar Fareedi Naats
- Amjad Sabri Naats
- Khursheed Ahmed Naats
- Marghoob Hamdani Naats
- Waheed Zafar Qasmi Naats
- Owais Raza Qadri Naats
- Fasih Ud Din Soherwardi Naats
- Sami Yusuf Naats
- Listen Urdu Naats
- Arabic Naats MP3
- 12 Rabi-ul-Awal Naats MP3
- More
Eid Youm E Tashakur - Article No. 1043

عید یوم تشکر - تحریر نمبر 1043
فتح وکامرانی اور مسرت کے جشن کو عید سے تعبیر کیاجاتا ہے۔ ہر قوم نے اپنی اپنی تہذیبی، تاریخی، مذہبی اور تمدنی روایات کی روشنی میں ایک ایسے دن کا تعین کیاہے، جو ان کے لیے اجتماعی قومی مسرت کے دن کی حیثیت رکھتا ہے۔
پیر 4 جولائی 2016
فتح وکامرانی اور مسرت کے جشن کو عید سے تعبیر کیاجاتا ہے۔ ہر قوم نے اپنی اپنی تہذیبی، تاریخی، مذہبی اور تمدنی روایات کی روشنی میں ایک ایسے دن کا تعین کیاہے، جو ان کے لیے اجتماعی قومی مسرت کے دن کی حیثیت رکھتا ہے۔
اسلام نے بھی مسلمانوں کے لیے قومی وملی پیمانے پر اظہار مسرت وشادمانی کے لیے دو خاص دنوں کا تعین کیا ہے۔ ایک کاعنوان عیدالفطر ہے اور دوسرے کو عید الاضحی کا نام دیاگیا ہے۔ یوم مسرت کو عید سے تعبیر کرنے کے مختلف اسباب ہیں۔ عودوعنبر اور رنگ ونزہت سے فرحت وسرور کے دن کانام عید ہوگیا۔ دوسری توجیہ وہ بھی ہے ، جو مولاناعبدالحق محدث دہلوی رحمتہ اللہ علیہ نے کی ہے۔ وہ یہ ہے کہ ایمان والوں کے دلوں کی یہ تمنا ہوتی ہے کہ اللہ تعالیٰ کی رحمتوں اور برکتوں کا نزول پیہم اور مسلسل ہوتارہے اور انعام ومسرت کے دن باربار آتے رہیں۔
(جاری ہے)
قرآن مجید کی سورة المائدہ کی آیت 114 میں حضرت عیسیٰ علیہ اسلام کے قصے میں لفظ ” عید“ آیا ہے۔
اس آیت کریمہ سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ خوشی اور مسرت کے دن کو عید پہلے سے کہاجاتا ہے۔ بہرحال یہ بات اپنی جگہ بہت اہمیت رکھتی ہے کہ اسلام نے مسلمانوں کے لیے فرحت وشادمانی کے اس دن کی تعبیر ایک ایسے عمل خیر کے ساتھ کی جواخلاقی، روحانی اور معاشرتی اعتبار سے بہت مفید نتائج کاحامل ہے۔ ماہ صیام کے اختتام پر جو عید آتی ہے۔ اس کو عید الفطر،یعنی فطرہ دینے کی عید“ کہا گیا اور تکمیل حج پر جو عید آتی ہے، اسے عید الاضحی یعنی ” قربانی کی عید“ کہاگیا ہے۔ اس سے یہ اندازہ کرنا کچھ مشکل نہیں ہے کہ انعام الٰہی پر ااظہار تشکر کانام عید ہے اور اس کی بہترین صورت زکوة وصدقات اور قربانی ہے، جو معاشرے کے محروم افراد کو بھی مسرتوں میں شریک کرکے عید کی خوشی کو حقیقی اور اجتماعی بنادیتی ہے۔
اسلام ہر انفرادی حسن عملکے اجتماع مفاد اور نتائج کی طرف ہمیں متوجہ کرناچاہتا ہے، اسی لیے آں حضرت ﷺ نے ارشاد فرمایا: جس نے فطرہ نہیں دیا، اس کے روزے آسمان وزمین کے درمیان معلق رہیں گے۔
دوسری حدیث ترمذی کی ہے، جس میں آپﷺ نے فرمایا: جس نے فطرہ نہیں اداکیا، اس سے کہہ دو کہ وہ ہماری عید گاہ کے قریب نہ آئے۔
گویاعید کی مسرتوں میں ان ی لوگوں کاحصہ ہے، جو دوسروں کے حقوق اداکرتے ہوں اور اللہ تعالیٰ کی ہرنعمت پرشاکررہتے ہوں۔
Browse More Islamic Articles In Urdu

ام المومنین حضرت ام حبیبہ بنت ابو سفیان رضی اللہ عنہا
ummul momineen hazrat umm habiba bint abu sufyan RA

ولادت باسعادت مدینہ علم کا دروازہ۔مولا علی رضی اللہ عنہ
Wiladat Basadat Madina Ilam Ka Darwaza - Maula Ali RA

اسلام کا تیسرا اہم رکن زکوٰة
Islam Ka Teesra Ehem Rukan Zakat

شب قدر۔ فضائل مسائل
Shab e Qadar - Fazail Masail

رمضان کا عشرہ مغفرت !
Ramzan Ka Ashra Maghfirat

جابر ابن حیان
Jabir ibn Hayyan

شب برات کی عظمت وفضیلت
Shab e Barat Ki Azmat O Fazeelat

شعبان المعظم استقبال رمضان کا مہینہ
Shaban Al Muazzam

حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہ کی شادی
Hazrat Fatima RA Ki Shaadi

زکوۃ ادا نہ کرنے کا گناہ
Zakat Ada Naa Karne Ka Gunah

سورۂ اخلاص کا اجر وثواب
Sorah Ikhlas ka Ajar o Sawab

میرے آقا ﷺ کا جانثار ساتھی ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ
Meere Aaqa SAW Ka Jan Nisar Saathi