- Home
- Islam
- Prayer Timings
- Ramadan
- Quran Kareem
- Hadith
- Hajj/Umrah
- Muslim Calandar
- Islamic Info
-
Naats
- Famous Naat Khawan
- Atif Aslam Naats
- Junaid Jamshed Naats
- Amir Liaquat Hussain Naats
- Abdul Rauf Rufi Naats
- Siddique Ismail Naats
- Yousaf Memon Naats
- Shehbaz Qamar Fareedi Naats
- Amjad Sabri Naats
- Khursheed Ahmed Naats
- Marghoob Hamdani Naats
- Waheed Zafar Qasmi Naats
- Owais Raza Qadri Naats
- Fasih Ud Din Soherwardi Naats
- Sami Yusuf Naats
- Listen Urdu Naats
- Arabic Naats MP3
- 12 Rabi-ul-Awal Naats MP3
- More
Emaan Ki Naimat - Article No. 3239
ایمان کی نعمت! - تحریر نمبر 3239
قدرت الٰہی نے مختلف انسانوں کو مختلف ذہنی اور جسمانی صلاحیتوں سے نوازا ہے، جتنی مشقت ایک عام مزدور برداشت کر سکتا ہے اتنی پڑھالکھا صحت مند نوجوان نہیں کر سکتا،جو ڈاکٹر میں خوبیاں ہیں وہ انجینئر میں نہیں ہو سکتیں،جن تحقیقی امور میں سائنسدان کو عبور حاصل ہے وہ سیاست دانوں میں موجود نہیں ہوسکتا
رانا اعجاز حسین چوہان بدھ 18 ستمبر 2019
(جاری ہے)
اللہ ربّ العزت نے انسانوں کی رہنمائی کے لئے اپنے برگزیدہ بندے رسول اور نبی بنا کر بھیجے اور ان میں سے کئی پیغمبر علیہ السلام کو آسمانی صحیفے اور کتب بھی عطاء فرمائیں تاکہ انسانوں کو اپنے دنیا میں بھیجے جانے کا مقصد معلوم ہو سکے،مگر بعض انسانوں نے اپنی عقل کو استعمال نہ کیا، انہوں نے تمام حقائق معلوم ہو جانے کے باوجود اپنے لئے مجموعی طور پر تباہی کا راستہ ہی اختیار کیا۔یہی وجہ ہے کہ آج برے طریقوں کو اپنانے والے اکثریت میں موجود ہیں۔ لیکن اب کوئی پیغمبر نہیں آئے گا،لیکن ہدایت کی تمنا رکھنے والوں کے لئے انسانیت کا مکمل ضابطہ حیات قرآن و سنت کی صورت میں دنیا میں موجود ہے۔ نیک بننے کے لئے شرط اول ایمان ہے اور جب تک کلمہ طیبہ پر ایمان نہیں اور جب تک آخرت کا یقین نہ ہو تو نیکی اور بھلائی کا بدلہ نہ ختم ہونے والی زندگی میں کیسے مل سکے گا؟ اس لئے غیب پر ایمان کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔جب روز حساب کا یقین ہوگا تب ہی انسان برائی سے بچنے اور بھلائی کو اپنانے کی کوشش کرے گا۔انسان کتنی ہی گمراہی میں لتھڑا ہوا ہو جس وقت اس کے ذہن میں یہ بات آگئی کہ اب میں سیدھے رستے پر چلنا چاہیے اور برائی کے راستے سے بچنا چاہیے۔ اور پھر جب وہ سچے دل سے وہ توبہ کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ کی رحمت اس کے شامل حال ہو جاتی ہے اور اللہ تعالیٰ اس کے پچھلے تمام گناہوں کو معاف فرما دیتے ہیں، اور اس کی ایک کامیاب زندگی کا آغازہوجاتا ہے جس میں دنیا میں بھی فلاح اور آخرت میں بھی کامیابی ہے۔ اسی طرح جب ایک غیر مسلم اسلامی تعلیمات کا مطالعہ کرکے دنیا میں آنے کی حقیقت کو سمجھ لیتا ہے تو وہ ہم جیسے کمزور ایمان والوں سے زیادہ بہتر اللہ تعالیٰ کا فرماں بردار بندہ بن جاتا ہے۔
ہمیں ایمان کی قدر اس لئے بھی نہیں کہ ہم تو مسلمان کے گھر پیدا ہوئے ہیں اب ہم نمازیں قائم کریں نہ کریں، ہم مسلمان ہیں۔جھوٹ بولیں تب بھی ہم مسلمان ہیں۔رشوت لیں پھر بھی ہم مسلمان۔ غرضیکہ ہمیں وراثت میں دین اسلام مل گیا،اب ہم اس پر جس طرح چاہیں عمل کریں،یہی ہماری بھول ہے۔ اس کی بجائے ہمیں اس بات کی فکر ہونی چاہئے کہ ہم کتنا اپنے خالق کے احکامات پر عمل کرتے ہیں، اور پیارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی کتنی اتباع کرتے ہیں۔ ہم بسنت مناتے ہیں،ہم ویلنٹائن ڈے مناتے ہیں،ہم ہیپی نیو ائر مناتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔ذرا سچے دل سے اس بات پر غور کریں ہمارا یہ عمل اللہ اور اس کے پیارے حبیب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو پسند آئے گا ؟دنیا کے بڑے بڑے ممالک میں غیر مسلم اپنی تہذیب سے تنگ آکر تیزی سے دین اسلام کی طرف آرہے ہیں۔ اور سچے دل سے اسلام کو قبول کر رہے ہیں، ان لوگوں سے اسلام کی حقانیت معلوم کی جاسکتی ہے۔ جبکہ ہمارے پیارے وطن پاکستان کو تو حاصل اسی مقصد کے لئے کیا گیا تھا کہ یہاں پر ہم ایک اسلامی فلاحی ریاست قائم کریں گے مگر ہماری یہ بد قسمتی ہے کہ ہم نے نام تو اسلامی جمہوریہ پاکستان رکھ لیا لیکن یہاں عمل شریعت کے مطابق آج تک شروع نہیں کیا جاسکا۔ اگر آج ہماری حکومت بڑی طاقتوں کے دباوٴ سے نکل کر، یہود و نصاریٰ کی غلامی اور ان کی خوشنودی ترک کرکے پاکستان میں شرعی قوانین کے عملی نفاذ کا اعلان کردے تو ہمارا پورے کا پورا معاشرہ سدھر سکتا ہے، ہم سب مسلمان ایک اللہ ایک کلمہ اور ایک کتاب کی بنیاد پر ایک مضبوط امت بن سکتے ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب مسلمانوں کو حقیقی فلاح و کامیابی کے حصول کے لئے نفسانی خواہشیں ، کینہ ، بغض ، حسد کو ترک کرکے اپنی زندگی اسلام کی روشن تعلیمات کے مطابق گزارنے کا خود سے عہد کرناچاہیے، خود کو ایسابناناچاہیے کہ ہمارے الفاظ اور کردار سے کسی بھی انسان کی دل آزاری نہ ہو۔ ہمیں خود کو ایسا بنانا چاہئے کہ ہم دوسروں کو اسلام کی جانب متوجہ کرنے ، یعنی اسلام کی تبلیغ کے لئے اپنی زندگی کو بطور آئیڈیل اور نمونہ پیش کرسکیں۔
Browse More Islamic Articles In Urdu
ام المومنین حضرت ام حبیبہ بنت ابو سفیان رضی اللہ عنہا
ummul momineen hazrat umm habiba bint abu sufyan RA
ولادت باسعادت مدینہ علم کا دروازہ۔مولا علی رضی اللہ عنہ
Wiladat Basadat Madina Ilam Ka Darwaza - Maula Ali RA
اسلام کا تیسرا اہم رکن زکوٰة
Islam Ka Teesra Ehem Rukan Zakat
شب قدر۔ فضائل مسائل
Shab e Qadar - Fazail Masail
رمضان کا عشرہ مغفرت !
Ramzan Ka Ashra Maghfirat
جابر ابن حیان
Jabir ibn Hayyan
شب برات کی عظمت وفضیلت
Shab e Barat Ki Azmat O Fazeelat
شعبان المعظم استقبال رمضان کا مہینہ
Shaban Al Muazzam
حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہ کی شادی
Hazrat Fatima RA Ki Shaadi
زکوۃ ادا نہ کرنے کا گناہ
Zakat Ada Naa Karne Ka Gunah
سورۂ اخلاص کا اجر وثواب
Sorah Ikhlas ka Ajar o Sawab
میرے آقا ﷺ کا جانثار ساتھی ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ
Meere Aaqa SAW Ka Jan Nisar Saathi