Open Menu

Hazrat Abu Bakar Saddique R.a - Article No. 1670

Hazrat Abu Bakar Saddique R.a

حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ - تحریر نمبر 1670

یارِ غار ویارِ مزار‘رازدارِرسول‘خلیفہ راشد اوّل آپ رضی اللہ عنہ کا کردار اور آپ رضی اللہ عنہ کے اخلاقِ عالیہ سید المرسلین ﷺ کے اخلاق کا عکس تھے قبول اسلام کے بعد سے آقائے نامدار ﷺ کے وصال مبارک تک ہمیشہ سفرو حضر میں آپﷺ کے رفیق رہے

بدھ 14 مارچ 2018

پیر کبیر علی شاہ
پیکر صدیق و صفاءمجسم شرم و حیاءمعدن ایثارووفاءغلامی مصطفی کان جو دوسخا تصویر کامل منبع محبوب خدا سیدنا ابو بکر صدیق وہ ذات سو دہ صفات ہیں جن کا بچپن لڑکپن جوانی قرب محبوب خدا کی منہ بولتی تصویر ہے جنہوں نے آقائے کون و مکان معدن حدیث و قراں جانشین مسند محبوب رب العالمین ﷺ کے ساتھ ہر لمحہ قرب گزارا اورآپﷺ کے قول و فعل علم و عمل کردار و گفتار کا مشاہدہ فرمایا آپ کا نام نامی گرامی عبداللہ کنیت ابو بکر ہے آپ کو وہ زبان جس زباں سے کبھی رب دو جہاں کا پیغام خوبصورت قرآن بیان ہوتا ہے تو کبھی اسی زبان رحمت کا پیغام حدیث نبوی ﷺ کے نام سے بیان ہوتاہے قول حق قرآن ہے قول پیغمبر ہے حدیث اہل دل کے واسطے دونوں کی ہے تفسیر ایک زبان نبوتﷺ سے ارشاد گرامی صادر ہوتا ہے پیارے ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ آپ کی عزت و محبت کی قبولیت کے بدلے تمغہ محبت وصول پالو آپ کو جہنم سے آزاد کر دیا گیا تم عتیق ہو فرش والے صدیق کہیں گے عرش والے عتیق کہیں گے آپ کو اس اعزاز سے زبان مصطفی ﷺ سے نوازا کرنار جہنم سے بریت کا اعزاز عطا فرمایا جس ذات عالی وقار کو زبان مصطفی ﷺ جو ترجمان ذات الٰہ ہے سے اتنا بڑا بے مثل دبے مثال اعزاز ملا ہو اس کے بعد آپ کی ذات ستودہ صفات کا منصب و مقام کون بیان کرے اور ان کی ذات ولا صفات کسی گنہگار کی تائیدوتنقید سے بے نیاز ہوگی اس حدیث پاک کی راویہ دنیائے اسلام میں مومنوں کی ماں رفیقہ حیات مصطفی ﷺ سیدہ طیبہ طاہرہ حضرت ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ ہیں صداقت کا تمغہ بے مثل جب سرکار ابر کرم نور مجسم محبوب مکرم حبیب خدا جبل احد پہ جلوہ گر ہوئے جب آپ جبل احد جو مدینہ طیبہ میں واقع ہے پر تشریف فرماہوئے تو آپ قرب و رفاقت کی سعادت سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ مراد مصطفی ﷺ سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ سخاوتوں کا بلند نشاں حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ سے لطف اندوز ہورہے تھے یکدم جبل احد بلنے لگایا جھومنے لگا۔

(جاری ہے)


زہے نصیب مجھ پہ مقبولان خدانے قوم رنجہ فرمایا تو فوراً زبان محبوب الہٰی سے فرما ن جاری ہوا پاﺅں مبارک جو مکاں سے الامکاں پہ چلنے والے ان سے ٹھوکر لگا کر حضور ﷺ نے فرمایا احد تجھے نہیں پتہ آج تجھ پہ ایک محبوب خدا یک صدیق اور دو شہید تشریف فرما ہیں اس وقت جبل احد نے ہلنا چھوڑدیا پہاڑ کو پیغام ہوگئی یا سکوں مل گیا اسی روایت پاکیزہ کو حضرت انس رضی اللہ عنہ نے بیان فرمایا ہے معجزات نبوی ﷺ میں مثل بے مثال معجزہ معراج پاک ہے جبمعراج مصطفی ﷺ سے محبوب خدا ﷺ مکہ تشریف میں تشریف فرما ہوئے تو آپﷺ نے واقعہ معراج ارشاد فرمایا کفارناہنجار کا دل پھٹنے لگا جسم پر لرزہ طاری ہوگیا کفار مکہ سن کر ایک دوسرے ہم خیال کو سنانے بھاگنے لگے مکہ کے گلی بازاروں میں کہرام مچ گیا فوراً اجلا س بلایا گیا کفر کے ہم خیال دشمنان اسلام ابو لہب و ابو جہل کے زیر سایہ بیٹھ کر سوچنے لگے اس واقعہ کی تردید نفی انکار کس ذات سے کرایا جائے جو بظاہر رسول خدا ﷺ کے قریب بھی ہو لوگوں میں اس کی عزت و عظمت استقامت کا شہرہ بھی ہو طویل گفت شنید کے بعد جس کی صداقت و شرافت ذہانت اور متانت پہ اتفاق ہوا وہ ذات پیکر صدیق و صفا یار کے نام پہ پرنے والا سب کچھ صدقے کرنے والا جن کا غلامی مصطفی ﷺ میں کوئی کام ایسا نہیں جس میں ذرا سا بھی توقف ہو وہ ذات ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نکلی اور چُنی گئی،طے پایا گیا اگر واقعہ معراج مصطفی ﷺ جو راتوں رات مکہ سے اقصیٰ اقصیٰ سے آسماں ، آسماں سے لامکاں تک کا اظہار ہورہا ہے اگر صدیق اکبر رضی اللہ عنہ انکار فرمادیں تو تمام مشکلیں آسان پریشانیاں ختم ہوجائیں گی اکٹھے ہوکر خوشی خوشی کافر پوری خیالی کامیابیوں کا تصور لے کر دروازہ ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ پہ آگے سرکار ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ سے ابتدائی تعریفی تکریکی کلمات کہنے لگے رگ عشق صدیق رضی اللہ عنہ پھڑک آٹھی بلا جھجک صدیق اکبر کی جلالی جمالی انداز میں زباں حرکت میں آئی چھوڑو لمبی چوڑی گفتگو بتائیں مدعا کیا،غرض کیا مقصد کیا ہے یار آج جو آنے کا مقصد زبوں چھوٹی سی بات ہے اگر کوئی دعویٰ کرے جسم و جاں ظاہری بشری انسانی صورت ہوتے ہوئے آسماں سے آگے تک ہوکے آنے کا راتوں رات کو دعویٰ کرے تو ہوسکتا ہے آپ نے فرمایا اگر کوئی کہے تو ہو نہیں سکتا میرے محبوب کریم رﺅف الرحیم حبیب خدا ﷺ فرمائیں تو ذرا سا شک بھی نہیں ہوسکتا۔

کفار کے خیالوں کے مینار اک آن واحد میں مسمار ہو گئے۔کفار ناکامیوں کے زخم چاٹنے گھر روانہ ہوگئے کفر ہار اور عشق صدیق رضی اللہ عنہ بازی لے گیا اعلان نبوت معراج نبوت کا مصدق اول صداقت کا تاج سر پہ سجائے ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ مصدق اول کی ڈگری لے گیا اللہ کریم نبی کریمﷺ کے جانشین اول کے صدق صدقے ہمیں سچوں کے قرب اور جھوٹے لوگ جہاں کہیں بھی ہوں کسی میدان می ہوں ان کی رفاقت سے بچائے سچوں کا ساتھ کھڑے ہونے کی توفیق عطا فرمائے اگر یہ پیغام صدیق رضی اللہ عنہ ہمارے قول و فعل پہ غالب آجائے تو ملک پاکستان جھوٹی جعلی غلاظتوں سے پاک ہوجائے۔

Browse More Islamic Articles In Urdu