Open Menu

Hazrat Ayoub A.S K Doo Bhaioo Ka Qowl - Article No. 1242

Hazrat Ayoub A.S K Doo Bhaioo Ka Qowl

حضرت ایوب علیہ السلام کے دو بھائیوں کا قول - تحریر نمبر 1242

حضرت ایوب علیہ السلام کے دو بھائی تھے ایک دن وہ آئے تو آپ علیہ السلام کی بدبو کی وجہ سے آپ علیہ السلام کے قریب نہ آسکے وہ دور کھڑے ہوگئے

ہفتہ 23 دسمبر 2017

حضرت ایوب علیہ السلام کے دو بھائیوں کا قول:
امام ابو جعفر محمد بن طبری متوفی310 ھ روایت کرتے ہیں:
عبداللہ بن عبید عمیر سے روایت ہے کہ: حضرت ایوب علیہ السلام کے دو بھائی تھے ایک دن وہ آئے تو آپ علیہ السلام کی بدبو کی وجہ سے آپ علیہ السلام کے قریب نہ آسکے وہ دور کھڑے ہوگئے: ایک نے دوسرے سے کہا اگر اللہ تعالیٰ حضرت ایوب علیہ السلام سے خیر جانتا تو انہیں اس مصیبت میں مبتلا نہ کرتا حضرت ایوب علیہ السلام نے ان کی اس بات کی وجہ سے سخت جزع کی ایسی جزع آپ علیہ السلام نے کبھی کسی اور وجہ سے نہیں کی تھی عرض کیا اے اللہ عزوجل اگر تو جانتا ہے کہ میں نے کبھی کوئی رات سیر ہوکر نہیں گزاری جبکہ مجھے معلوم ہوتا کہ فلاں جگہ کوئی بھوکا موجود ہے تو تو میری تصدیق فرما پس آسمان والوں نے حضرت ایوب علیہ السلام کی بات کی تصدیق کی وہ دونوں بھائی سن رہے تھے پھر حضرت ایوب علیہ السلام سجدہ میں گرگئے اور عرض کی۔

(جاری ہے)

یااللہ!تیری عزت کی قسم میں سجدہ سے سر نہیں اٹھاؤں گا حتیٰ کہ تو میری تکلیف کو دور کردے پس آپ علیہ السلام نے سر اٹھایا کہ آپ علیہ السلام سے اللہ تعالیٰ نے تکلیف دور فرمادی۔

Browse More Islamic Articles In Urdu