Open Menu

Hazrat Salma RA K Bait Karnay Par - Article No. 1151

Hazrat Salma RA K Bait Karnay Par

حضرت سلمہ رضی اللہ عنہ کے بیعت کرنے پر - تحریر نمبر 1151

حضرت سلمہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ: ہم نبیﷺ کے ساتھ حدیبیہ کے مقام پر پہنچے۔ہماری تعداد چودہ سو(1400)تھی۔ہم نے ایک جگہ پڑاؤ ڈالا۔نبیﷺ نے سب کو بیعت کے لیے بلایا۔میں نے سب سے پہلے گروہ کے ساتھ ایک درخت کے نیچے بیعت کی۔

جمعہ 5 مئی 2017

حضرت سلمہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ:
ہم نبیﷺ کے ساتھ حدیبیہ کے مقام پر پہنچے۔ہماری تعداد چودہ سو(1400)تھی۔ہم نے ایک جگہ پڑاؤ ڈالا۔نبیﷺ نے سب کو بیعت کے لیے بلایا۔میں نے سب سے پہلے گروہ کے ساتھ ایک درخت کے نیچے بیعت کی۔پھرنبیﷺنے فرمایا:اے سلمہ،آؤبیعت کرو۔میں نے عرض کیا:یارسول اللہﷺ! میں بیعت کر چکا ہوں۔آپ ﷺ نے فرمایا: پھر بیعت کرو۔
میں نے پھر بیعت کی اور دوسرے لوگ بھی بیعت کرتے رہے۔پھر جب آخری گروہ بیعت کے لیے آیا تو نبیﷺ نے مجھے فرمایا: اے سلمہ رضی اللہ عنہ!آکر بیعت کرو۔میں نے عرض کیا: یارسول اللہﷺ ! میں پہلی اور درمیانی جماعت کے ساتھ بیعت کر چکا ہوں۔لیکن آپﷺ نے فرمایا:پھر بیعت کرو۔
چنانچہ میں نے تیسری مرتبہ بیعت کرلی۔اس کے بعد آپﷺ نے مجھے تلوار کی ایک نیام عطا فرمائی۔

(جاری ہے)

اس واقعے کے بعد ایک دن نبیﷺ نے مجھے سے دریافت فرمایا:اے سلمہ رضی اللہ عنہ!وہ نیام کہاں ہے؟ میں نے عرض کیا:یا رسول اللہﷺ!وہ نیام میں نے عامر کو دے دی تھی۔وہ مجھے راستے میں بکریاں چراتاہواملاتھا۔یہ سن کر نبیﷺ مسکرادیے۔پھر آپﷺ نے فرمایا: تیری مثال ایسے شخص کی سی ہے جو یہ دعا کرے کہ اے اللہ!میں تجھ سے حبیب مانگتا ہوں ایسا حبیب جو مجھے میری جان سے بھی زیادہ محبوب ہو(پھر جب اسے وہ مل جائے تو وہ اسے کسی اورکوتحفے میں دے دے۔)

Browse More Islamic Articles In Urdu