Open Menu

Hazrat Umme Haram K Ghar Main - Article No. 1159

Hazrat Umme Haram K Ghar Main

حضرت اُمّ حرام کے گھر میں - تحریر نمبر 1159

حضرت اُم حرام رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خالہ کا نام تھا۔ نبیﷺ ان کے ہاں اکثر تشریف لے جاتے اورکبھی دوپہر کو وہیں آرام فرماتے۔ ایک دفعہ نبیﷺ ان کے گھر آرام فرما رہے تھے کہ اچانک مسکراتے ہوئے اُٹھے:

جمعرات 18 مئی 2017

حضرت اُم حرام رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خالہ کا نام تھا۔ نبیﷺ ان کے ہاں اکثر تشریف لے جاتے اورکبھی دوپہر کو وہیں آرام فرماتے۔
ایک دفعہ نبیﷺ ان کے گھر آرام فرما رہے تھے کہ اچانک مسکراتے ہوئے اُٹھے:
حضرت اُمّ حرام نے عرض کیا:
یارسول ﷺ! میرے باپ آپﷺ پر قربان۔آپﷺ کس لیے مسکرائے؟
آپﷺ نے فرمایا:
مجھے میری امت کے چند لوگ دکھائے گئے جو سمندر میں لڑائی کے لیے اس طرح سوار تھے،جیسے تخت پر بادشاہ بیٹھا ہو۔

حضرت اُمّ حرام نے عرض کیا:
یارسول اللہﷺ!دعا فرمائیے کہ اللہ تعالیٰ مجھے بھی ان میں شامل کردے!
آپﷺ نے فرمایا:
تم بھی اُن میں سے ایک ہو۔
اس کے بعد نبیﷺ پھر آرام فرمانے لگے دوسری با ر مسکراتے ہوئے اُٹھے۔

(جاری ہے)


حضرت اُمّ حرام نے اس مسکرانے کا سبب پوچھا تو رسول اللہﷺ نے پھر وہی جواب دیا جو پہلے دیاتھا۔
حضرت اُمّ حرام نے پھر دعا کی درخواست کردی تو آپﷺ نے فرمایا:
”تم پہلے لشکر میں ہو۔


چنانچہ حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خلافت کے زمانے میں حضرت معاویہ نے جو شام کے گورنر تھے،قبرص کے جزیرے پر حملہ کرنے کی اجازت طلب کی۔حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ان کو اس حملے کی اجازت دے دی۔
حضرت معاویہ نے ایک لشکر کے ساتھ حملہ کیا۔اس لشکر میں حضرت اُمّ حرام بھی شامل تھیں،واپسی پر وہ ایک خچر پر سوار تھیں،جس کے بدکنے سے آپ گرپڑیں اور آپ کی گردن کی ہڈی ٹوٹ گئی۔اسی صدمے سے اُن کا انتقال ہو گیا اور وہ وہیں دفن کردی گئیں۔

Browse More Islamic Articles In Urdu