Open Menu

Hikayat E Auliya : Sarkar E Do Aalam Ki Sunnat Par Amal - Article No. 1811

Hikayat E Auliya : Sarkar E Do Aalam Ki Sunnat Par Amal

حکایات اولیاء : سرکار دوعالم کی سنت پر عمل - تحریر نمبر 1811

سرکارِ دو عالم ﷺ اس مسجد میں پاپیادہ جاکر نمازپڑھا کرتے تھے اسی لئے میں بھی پا پیادہ جانا پسند کرتا ہوں

خالد رضا جمعہ 18 مئی 2018

سرکارِ دو عالم کی سنت پر عمل ایک دفعہ شیخ کلیم اللہ شاہجہان آبادی ؒ حج کے لیئے حجاز گئے جب مدینہ طیبہ پہنچے تو مسجد قبا کی طرف جانے کا ارادہ کیا۔ایک مرید نے عرض کی کہ میں آپ کے لیئے سواری کا انتظام کئے دیتا ہوں۔

(جاری ہے)

آپ نے فرمایا اگر مجھے سواری درکار ہوتی تو مل سکتی تھی لیکن سرکارِ دو عالم ﷺ اس مسجد میں پاپیادہ جاکر نمازپڑھا کرتے تھے اسی لئے میں بھی پا پیادہ جانا پسند کرتا ہوں۔

اسی طرح حضرت شیخ جبل احد تک پاپیادہ جایا کرتے تھے اور فرمایا کرتے تھے کہ جناب سرورِدوعالم ﷺ نے فرمایا ہے کہ اللہ کی راہ میں جس شخص کے پاو¿ں غبار آلود ہو جائیں اللہ تعالیٰ ان پر دوزخ کی آگ حرام کر دیتا ہے لہٰذا میں اسی لئے پیدل چلتا ہوںکہ میرے پاو¿ں میں مٹی لگ جائے اور اس بشارت سے مجھے بھی حصہ ملے۔

Browse More Islamic Articles In Urdu