Open Menu

Hikayat E Auliya : Ehtram E Rasool P.B.U.H - Article No. 1821

Hikayat E Auliya : Ehtram E Rasool P.B.U.H

حکایات اولیاء : احترامٗ رسول اللہ ﷺ - تحریر نمبر 1821

سردی کا موسم گزرچکا ہے میرے جاڑے کے بستر سے روئی نکال کر کپڑا ان صاحب کو دے دو اور روئی بیچ کر جو کچھ ملے ان کو درویشوں میں تقسیم کردو

خالد رضا ہفتہ 19 مئی 2018

احترامِ رسول اللہ ﷺ ایک دفعہ ایک شخص سید مخدوم جہانیاں ؒ کی خدمت میں آئے اوراپنے کفن کے لیے کپڑے کا سوال کیا۔ اس وقت آپ کے پاس نہ کوئی کپڑا تھا اور نہ روپیہ، خادم خاص سے فرمایا کہ سردی کا موسم گزرچکا ہے میرے جاڑے کے بستر سے روئی نکال کر کپڑا ان صاحب کو دے دو اور روئی بیچ کر جو کچھ ملے ان کو درویشوں میں تقسیم کردو۔

(جاری ہے)

کہہ کہ نماز کی نیت باندھ لی خادم خاص نے آپ کے حکم کی تعمیل کی اور ساتھ ہی کہا حضرت محزوم جہانیاں سائلوں پر کس قدر شفقت فرماتے ہیں پھر اس نے یہ آیت پڑھی۔ وما ارسلنک الا رحمتہ للعالمین حضرت مخدوم ؒ نے یہ آیت سنی تو نماز توڑ دی اور خادم خاص پر تیز نظر ڈال کر فرمایا یہ آیت جناب رسول اللہ ﷺ کے لیے خاص ہے کسی دوسرے کے لیے نہیں ہو سکتی۔

Browse More Islamic Articles In Urdu