Open Menu

Hikayat E Sahaba : Jannati Aadmi - Article No. 1810

Hikayat E Sahaba : Jannati Aadmi

حکایات صحابہ : جنتی آدمی - تحریر نمبر 1810

”اللہ تعالیٰ کی عبادت کر‘ اس کا کسی کو شریک نہ ٹھہرا، فرض نماز قائم کر‘ فرض زکوٰة ادا کر‘ اور رمضان کے روزے رکھ۔“

خالد رضا جمعہ 18 مئی 2018

جنتی آدمی حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت فرماتے ہیں کہ حضور نبی صلی اللہ عیہ و آلہ وسلم کی خدمت اقدس میں ایک اعرابی حاضر ہوا اور کہا : ”آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مجھے ایسا عمل بتائیں کہ جب میں وہ کروں تو جنت میں داخل ہوجاﺅں۔

(جاری ہے)

“ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کی عبادت کر ‘ اس کا کسی کو شریک نہ ٹھہرا فرض نماز قائم کر‘ فرض زکوٰة ادا کر‘ اور رمضان کے روزے رکھ۔“ وہ اعرابی کہنے لگا: ”مجھے قسم ہے اس ذات کی کہ جس کے قبضہِ قدرت میں میری جان ہے میں اس پر زیادہ نہیں چلوں گا۔“ جب وہ چلا گیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جس کویہ اچھا معلوم ہوتا ہے کہ وہ جنت کو دیکھ لے تو وہ اس کو دیکھ لے۔“

Browse More Islamic Articles In Urdu