
Hikmat O Danish Aur Falah Ki Batain - Article No. 964

حکمت ودانش اور فلاح کی باتیں - تحریر نمبر 964
قرآن حکیم رب العالمین کاکلام ہے جو خاتم النبیین رحمة اللعالمین سیدنامحمد مصطفی کے پاس اللہ کے حکم سے جبریل امین لیکر آتے رہے۔۔۔
جمعہ 7 اگست 2015
قرآن حکیم رب العالمین کاکلام ہے جو خاتم النبیین رحمة اللعالمین سیدنامحمد مصطفی کے پاس اللہ کے حکم سے جبریل امین لیکر آتے رہے ۔ اس کی تکمیل 23سال میں ہوئی یہ ایک مکمل دستور حیات ہے ۔ معاشی ، سیاسی اور اخلاقی اصولوں کی روشنی فراہم کرتا ہے ۔ اس کلام کی خصوصیت یہ ہے کہ چند جملوں میں کامیاب زندگی کی نوید سنا دیتا ہے ۔ گویایہ فصاحت وبلاغت سے لبریزدریائے حکمت ودانش ہے ۔ اس کتاب کے متعلق خود باری تعالیٰ فرماتا ہے ”(ترجمعہ) “ یہ ایک بڑی بابرکت کتاب ہے ( اے نبی ﷺ ہم نے تمہاری طرف نازل کی ہے تاکہ یہ لوگ اس کی آیات پر غور کریں اور عقل وفکر رکھنے والے اس سے سبق لیں۔
کتاب پڑھنے کو عربی میں ”قرأت“ کہتے ہیں قرآت کرنے والے کو قاری کہتے ہیں ۔
قرآن حکیم سے بھر پور حکمت حاصل کرنے کیلئے یہ امر ضروری ہے کہ اس کی تلاوت کے وقت دل اور دماغ کو حاضر رکھا جائے اور سمع وبصر سے کام لیا جائے اور یہ خیال کیا جائے کہ کوئی معمولی کتاب نہیں پڑھی جارہی بلکہ یہ خالق کائنات کا کلام ہے جو اس نے رسول اکرمﷺ کے ذریعے آپ تک پہنچایا ہے۔ ارشادباری تعالیٰ ہے : ترجمعہ ” بے شک اس میں عربت ہے اس کیلئے جس کے پاس قلب سلیم ہویا جو کان لگا کر بات سنے اور دل سے حاضر ہو ( قرآن کے بیان کردہ واقعات پر غور وفکر کر سکے ) قرآن حکیم کی محض تلاوت کرنا گو کہ ثواب کاکام ہے لیکن اصل منشائے خداوندی یہ ہے کہ انسان اس کتاب میں مذکور حکمت ودانش اور فلاح کی باتیں غور سے پڑھنے سننے کے بعد ان پر خشوع وخضوع سے عمل کرے۔
Your Thoughts and Comments
مزید مضامین
-
تلاوت قرآن پاک کے فضائل و مسائل
-
زکوٰة سوشل سکیورٹی کا نظام
-
”غزوہ بدر“یوم الفرقان
-
فتح مکہ کی محبت آمیز اور پرامن خوشبوئیں
-
جمعتہ الوداع ، یوم القدس ، اتحاد امت کا مظہر
-
صدقہ فطر
-
درود شریف اور ذکرالٰہی
-
دجال کا حلیہ اور اسکی جنت و جہنم
-
آئیے ! اللہ کے حضور توبہ کریں
-
حج اسلام کا اہم فریضہ
-
آسان حج قدم بقدم
-
حج کی فرضیت اورفضیلت
-
قربانی سنت ابراہیمی کی عظیم یادگار
-
شعور ذات سے ابھرو مقام ذات کو پاؤ
-
قیامت کی قریبی اور بڑی علامات
اہم اسلامی معلومات
کلمے حج آیت الکرسی تراویح شب قدر اعتکاف محرم صدقہ زکوٰۃ فطرانہ وتر اور دعائے قنوت تہجدRamadan 2021 Timings - Lahore - Karachi - Islamabad - Rawalpindi - Faisalabad - Multan - Peshawar - Quetta - Sialkot - Gujranwala - HyderabadSite Links: Ramadan 2022 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2021 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.