Open Menu

Jibraiel Alaihi Salam Ki Raftaar - Article No. 2489

Jibraiel Alaihi Salam Ki Raftaar

جبرائیل علیہ السلام کی رفتار - تحریر نمبر 2489

ایک مرتبہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جبرائیل سے پوچھا ۔اے جبرائیل علیہ السلام ! کبھی تجھے آسمان سے مشقت کے ساتھ بڑی جلدی اور فوراًہی زمین پر اترنا پڑا؟

پیر 15 اکتوبر 2018

ایک مرتبہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جبرائیل سے پوچھا ۔اے جبرائیل علیہ السلام ! کبھی تجھے آسمان سے مشقت کے ساتھ بڑی جلدی اور فوراًہی زمین پر اترنا پڑا؟جبرائیل علیہ السلام نے جواب دیا۔ہاں یا رسول اللہ ! چار مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ مجھے بڑی سرعت کے ساتھ فوراًزمین پر اتر نا پڑا۔
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔وہ چار مرتبہ کس کس موقعہ پر ؟
جبرائیل علیہ السلام نے عرض کیا۔


(۱) ایک تو جب حضرت ابراہیم علیہ السلام کو آگ میں ڈالا گیا تو میں اس وقت عرش الٰہی کے نیچے مقام سدرة المنتہیٰ پر تھا۔مجھے حکم ہوا۔جبرائیل میرے خلیل کے آگ میں پہنچنے سے پہلے فوراً میرے خلیل کے پاس پہنچو۔چنانچہ میں بڑی سرعت کے ساتھ قبل اس کے کہ وہ آگ میں پہنچتے۔ان کے پاس پہنچ گیا۔
(۲) دوسری بارجب اسمٰعیل علیہ السلام کی گردن اطہر پر حضرت ابرا ہیم علیہ السلام نے انہیں ذبح کرنے کی خاطر چھری رکھی تو مجھے حکم ہوا کہ چھری چلنے سے پہلے ہی زمین پر پہنچو اور چھری کو الٹا کر دو۔

(جاری ہے)

چنانچہ میں چھری چلنے سے پہلے ہی زمین پر پہنچ گیا۔اور چھری کو چلنے نہ دیا۔
(۳) تیسری مرتبہ جب حضرت یوسف علیہ السلام کو بھائیوں نے کنویں میں گرایا تو مجھے حکم ہوا کہ میں یوسف کے کنوئیں کی تہ تک پہنچنے سے پہلے زمین پر پہنچوں ۔اور کنوئیں سے ایک پتھر نکال کر حضرت یوسف علیہ السلام کو اس پتھر پر بٹھادوں ۔چنانچہ میں فوراً پہنچا اور قبل اس کے کہ یوسف علیہ السلام کنوئیں کی تہ تک پہنچے میں نے اپنے پروں پر انہیں اٹھا کر کنوئیں کے ایک پتھر پر بٹھا دیا۔

(۴) اور چوتھی مرتبہ یا رسول اللہ جب کافروں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے دندان مبارک کو شہید کیا تو مجھے حکم الٰہی ہوا کہ جبرائیل علیہ السلام ! فوراً زمین پر پہنچو اور میرے محبوب کے دندان مبارک کا خون زمین پر نہ گرنے دو۔زمین پرگرنے سے پہلے ہی وہ خون اپنے ہاتھوں پر لے۔اور اے جبرائیل علیہ السلام۔اگر میرے محبوب کا یہ خون زمین پر گیا ۔تو قیامت تک زمین سے نہ کوئی سبزی اگے گی نہ کوئی درخت ۔چنانچہ میں بڑی سرعت کے ساتھ زمین پر پہنچا اور حضور کے خونِ مبارک کو ہاتھوں میں لے کر ہوا میں اڑا دیا۔

Browse More Islamic Articles In Urdu