Open Menu

Juma K Ehkaam - Article No. 1048

Juma K Ehkaam

جمعہ کے احکام و آداب - تحریر نمبر 1048

1۔مستحب ہے کہ جمعہ کے دن صبح کی نماز میں سورہ سجدہ اور سورہ دہر کی مکمل تلاوت کریں جیسا کہ نبی کریم ﷺ کی سنت ہے ، ان سورتوں کو مختصر نہ کریں جیسا کہ آئمہ مساجد میں کرتے ہیں ۔

جمعہ 12 اگست 2016

1۔مستحب ہے کہ جمعہ کے دن صبح کی نماز میں سورہ سجدہ اور سورہ دہر کی مکمل تلاوت کریں جیسا کہ نبی کریم ﷺ کی سنت ہے ، ان سورتوں کو مختصر نہ کریں جیسا کہ آئمہ مساجد میں کرتے ہیں ۔
2۔ اور اس دن رسول اللہ ﷺ پر کثرت سے دور پڑھنا مستحب ہے : اوس بن اوس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، نبی ﷺ نے فرمایا ،
''تمام دنوں میں افضل ترین دن جمعہ کا دن ہے اس لئے کہ اسی دن آدم علیہ السلام پیدا کے گئے اور اسی دن انکا انتقال ہو ا اور اسی دن صور میں پھونکا جائے گا اور اسی دن قیامت کی بے ہوشی قائم ہوگی تم اس دن مجھ پر زیادہ درود پڑھا کرو کیونکہ تمہار درود مجھ پر پیش کیا جاتا ہے ''
جمعہ ہر مسلمان ، آزاد بالغ مرد اور مقیم پر فرض ہے جس مسافر پر قصر ہے اس پر جمعہ فرض نہیں اور اسی طرح غلام اور عورت پر بھی ان میں جو شخص پڑھنا چاہے پڑھ سکتا ہے اور بعض حالات کی بنا پر جمعہ کی فرضیت ساقط ہوجاتی ہے مثلا مرض ، خوف وغیرہ کی بناء پر
4- جمعہ کے دن غسل کرنا نبی ﷺ کی سنت ہے نبی ﷺ نے فرمایا '' تم میں سے کوئی شخص نماز جمعہ کے لئے آئے تو وہ ضرور غسل کرکے آئے ''
5- ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی ﷺ فرمایا :
جمعہ کے دن خوشبو لگانا ، مسواک کرنا ، اچھے کپڑے پہننا جمعہ کے آداب میں سے ہے جس نے جمعہ کا غسل ، خوشبو (میں جو میسرہو) لگائی ، اور اچھا لباس زیب تن کیا سکون کے ساتھ مسجد گیا پھر نفل نماز پڑھی اور کسی کو تکلیف نہیں دی امام کے آتے ہی خاموش رہا یہاں تک کہ نماز ہوگئی تو وہ عبادت اس کے ان گناہوں کا کفارہ ہو گی جو ان دو جمعہ کے درمیان ہو چکے ہیں ۔

(جاری ہے)


ابن سعید الخدری رض اللہ عنہ سے مروی ہے ،
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا '' ہر بالغ کے لئے جمعہ کا غسل کرنا، اور مسواک کرنا ، اور حسب استطاعت خوشبو لگانا واجب ہے ۔
6-جمعہ کی نماز کے لئے جلدی جانا مستحب ہے ، ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا،
'' جمعہ کے دن فرشتے مسجد کے دروازوں پر کھڑے ہوجاتے ہیں مسجد میں جو سب سے پہلے جاتے ہیں ان کے نام لکھتے رہتے ہیں جو اول وقت مسجد میں جاتا ہے اس کا اجر ایک اونٹ صدقہ کرنے کے برابر ہے پھر آنے والے کا اجر گائے صدقہ کرنے کے برابر ہے پھر آنے والے کا اجر دنبہ صدقہ کر کرنے کے برابر ہے پھر آنے والے کا اجر مرغی صدقہ کرنے کے برابر ہے پھر آنے والے کا اجر انڈا صدقہ کرنے کے برابر ہے اور جب امام ممبر پربیٹھ جاتا ہے تو فرشتے دفتر لپیٹ دیتے ہیں اور خطبہ سننے کے لئے بیٹھ جاتے ہیں ''
امام کے خطبہ دیتے وقت خاموش رہنا اور غور سے سننا واجب ہے ، ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا،
'' جمعہ کے دن حالت خطبہ میں اگر تم اپنے ساتھی سے یہ کہو کہ ” چپ رہو “ تو تم نے بے ہودہ حرکت کی ''مسند احمدکی روایت میں ہے کہ "اور جس نے جمعہ میں لغو کام کیا اس کے لئے اس جمعہ کا کوئی ثواب نہیں ملتا اور ابوداوٴد میں ہے '' جس نے لغو کیا یا گردنیں پھلانگیں ایسے شخص کے لئے وہ نماز ظہر کی نماز ہوجاتی ہے '' ۔

Browse More Islamic Articles In Urdu