Open Menu

Khutba Juma Irshad Farmatay Waqt - Article No. 1133

Khutba Juma Irshad Farmatay Waqt

خطبہٴ جمعہ ارشاد فرماتے وقت - تحریر نمبر 1133

حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جمعے کے دن ایک شخص آیا اُس وقت نبی ﷺ خطبہٴ جمعہ ارشاد فرما رہے تھے ۔

جمعہ 7 اپریل 2017

حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جمعے کے دن ایک شخص آیا اُس وقت نبی ﷺ خطبہٴ جمعہ ارشاد فرما رہے تھے ۔
اس شخص نے کہا :
یارسول اللہ ! قحط پڑا ہوا ہے ۔ آپ ﷺ اپنے رب سے بارش کی دعافرمائیں ۔ اس وقت آسمان پر کوئی بادل دکھائی نہیں دیتا تھا ۔ پھر جب نبیﷺ نے دعا فرمائی تو بادل آگئے اور خوب بارش ہوئی یہاں تک کہ مدینے کی وادیاں پانی سے بہنے لگیں ۔
یہ بارش اگلے جمعے تک ہوتی رہی ۔

(جاری ہے)


پھر جب نبی ﷺ اگلے جمعے کا خطبہ ارشادفرمانے کے لیے کھڑے ہوئے تو اسی شخص نے عرض کیا :
یارسول اللہ ! ہم غرق ہوگئے ۔ اب آپ ﷺ بارش کے ختم ہونے کی دعافرمائیں ۔ نبی ﷺ اس کی (متضاد) بات سن کر مسکرادیے ۔ اس کے بعد آپ ﷺ نے یوں دعا کی :
اے اللہ ! ہمارے اردگرد برسا لیکن ہم پر نہ برسا ۔
یہ دعا آپ ﷺ نے دو یاتین مرتبہ مانگی ۔ چانچہ بادل مدینے سے دائیں بائیں چھٹ گئے ۔ بارش مضافات میں ہوتی رہی مگر مدینے میں نہیں ہوئی ۔
اس طرح اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی ﷺ کے معجزے کو ظاہر فرما دیا اور آپ ﷺ کی دعائیں قبول ہوئیں ۔

Browse More Islamic Articles In Urdu