
- Home
- Islam
- Prayer Timings
- Ramadan
- Quran Kareem
- Hadith
- Hajj/Umrah
- Muslim Calandar
- Islamic Info
-
Naats
- Famous Naat Khawan
- Atif Aslam Naats
- Junaid Jamshed Naats
- Amir Liaquat Hussain Naats
- Abdul Rauf Rufi Naats
- Siddique Ismail Naats
- Yousaf Memon Naats
- Shehbaz Qamar Fareedi Naats
- Amjad Sabri Naats
- Khursheed Ahmed Naats
- Marghoob Hamdani Naats
- Waheed Zafar Qasmi Naats
- Owais Raza Qadri Naats
- Fasih Ud Din Soherwardi Naats
- Sami Yusuf Naats
- Listen Urdu Naats
- Arabic Naats MP3
- 12 Rabi-ul-Awal Naats MP3
- More
Kya Mahe Sifar Nuzool Afaat Ka Maheena Hai - Article No. 2550

کیا ماہ صفر نزول آفات کا مہینہ ہے؟ - تحریر نمبر 2550
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ترجمہ: جس نے میری طرف سے وہ بات بیان کی جو میں نے نہیں کی اس نے اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لیا۔
پیر 29 اکتوبر 2018
محمد شہزاد مجددی
قرآن پاک میں اللہ تبارک و تعالیٰ کا ارشاد ہے۔
ترجمہ: جو کچھ یہ رسول تمہیں دیں وہ لے لو اور جس چیز سے منع کر دیں اس سے رک جاوٴ۔ آج کل عام طور پرعلو مِ شریعت سے ناواقفیت کی بناپر لوگوں میں کچھ ایسی باتیں بطورِ دین اور عقیدہ رائج ہو گئی ہیں جن کا شریعت، اسلامیہ سے دور کا بھی واسطہ نہیں۔ ان بے سرو پا واقعات اور قصہ کہانیوں کے فروغ میں زیادہ تر حصہ کم علم واعظین اور غیر مستندتحریری مواد کا ہے۔
ترجمہ: جس نے میری طرف سے وہ بات بیان کی جو میں نے نہیں کی اس نے اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لیا۔
(جاری ہے)
یہ حدیث مبارکہ صحاح ستہ کے علا وہ حدیث کی تمام مشہور اور بڑی کتابوں میں تواتر سے روایت کی گئی ہے۔ جس کے راویوں میں چار خلفائے راشدین اور ان کے علا و ہ عشرہ مبشرہ میں شامل دوسرے چھ صحابہ کرام شامل ہیں۔ عام طور پر سادہ لوح عوام سنی سنائی باتوں کی بنا پر یہ سمجھتے ہیں کہ ماہ صرف آفات اور بلاؤں کے نزول کا مہینہ ہے۔ حالانکہ اس وہم اور خیالِ باطل کی کوئی شرعی حیثیت نہیں ہے آیئے شریعتِ مطھرہ اور احادیث صحیحہ کی روشنی میں اصل حقیقت پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
ترجمہ: چھوت چھات کوئی چیز نہیں صفر( کی نحوست) کوئی چیز نہیں اور اُلو( کی نحوست ) کوئی چیز نہیں۔
(صحیح بخاری، کتاب الطب ، رقم ۵۳۱۶،۵۳۶۸۔ صحیح مسلم، کتاب السلام :۴۱۱۶،۴۱۱۷،۴۱۱۸۔ سنن ابی داوٴد ، مسندِ احمد)
یہ روایت مشکوة شریف میں بحوال صحیح مسلم ان الفاظ
کے ساتھ آئی ہے کہ جنابِ رسالتماب صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیماری لگنے اور ھامہ کی نحوست اور ایک خاص ستارہ کے طلوع و غروب ہونے کے اثرات پر اور صفر کی نحوست پراعتقاد رکھنا باطل ہے۔ (مظاہرِ حق،۴۲۹ جلد:۳۔ مشکوٰة - مترجم)
یہ بات ہر مسلمان کے لئے بنیادی عقیدے کی حیثیت رکھتی ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے مقرر کردہ خیر و شریعنی تقدیر پرکامل ایمان رکھے۔ اس عقیدے کی حفاظت کے پیش نظر قرآن وسنت میں مسلمانوں کو اس قسم کی خرافات اور توہمات سے باز رہنے کی تلقین کی گئی ہے۔
ارشاد باری تعالی ہے:
ترجمہ: اور تمہیں کوئی برائی لاحق نہیں ہوتی مگر تمہاری اپنی ہی ذات کے سبب۔
دوسری جگہ ارشاد فرمایا:
ترجمہ: اور جو مصیبت بھی تمہیں لاحق ہوتی ہے وہ تمہارے اپنے اعمال کا نتیجہ ہے۔ ان آیاتِ کریمہ کی روشنی میں یہ بات واضح ہے کہ دنیا میں نازل ہونے والی آفات اور بلائیں انسانوں کے برے اعمال اور گناہوں کا نتیجہ ہوتی ہیں۔ حقیقت سے انحراف انسان کے اندر ایسی خفیہ طرز کی اعتقادی کمزوریاں اور توہمات پیدا کردیتا ہے جن سے فائدہ اٹھا کر شیطان اسے شرک میں مبتلا کردیتا ہے۔ جیسا کہ حضرت عبداللہ ابنِ عمر رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث شریف میں ہے کہ جس شخص کو بد شگونی نے کسی کام کے کرنے سے روک دیا یقینا اس نے شرک کیا۔ (مسندِ احمد)
صفر کے مہینے کومنحوس سمجھنا دور جاہلیت میں معروف تھا اور اہل عرب کہتے تھے کہ صفر نحوست والا مہینہ ہے۔ لہٰذا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی تردید فرمائی۔ جیسا کہ امام ابو داوٴد نے اپنی سنن میں محمد بنِ راشد المکحولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اہلِ جاہلیت ماہِ صفر کو منحوس خیال کرتے تھے۔ یہاں اس بات کی وضاحت بھی ضروری ہے کہ صفر کو منحوس خیال کرنے کا تعلق اسی بد فالی یابدشگونی کے تصور سے ہے جو شریعت میں ممنوع ہے چنانچہ امام ابن رجب حنبلی لکھتے ہیں، صفر کے مہنے کو منحوس سمجھنا بدشگونی کے قبیلے سے ہے۔ جس سے کہ منع کیا گیا ہے اور ایسے ہی بعض دنوں کی نحواست کا تصور جیسے بدھ کا دن۔ اور یہ بھی روایت کیا گیا ہے کہ یہ دن مستقل نحوست کا ہے حالانکہ یہ روایت وضعی یعنی
جعلی اور موضوع ہے۔ جبکہ اس کے برعکس مسند احمد میں حاضر جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ احزاب کے موقع پر سوموار ، منگل اور بدھ کے دن دعائیں فرمائیں تو آپ کی دعا بدھ کے دن ظہر اور عصر کے درمیان قبول کی گئی۔ ایسے ہی زمانہ جاہلیت کے لوگوں کا خصوصاً شوال کے مہینے میں نکاح کرنے کو منحوس سمجھنا وغیرہ۔
ایک حدیث میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس غیر اسلامی رویے کو تو کل کے منافی فرمایا ہے۔ ابنِ رجب مزید لکھتے ہیں کی نحوست کوکسی خاص زمانے یا مہینے سے مخصوص سمجھا جیسے صفرکا مہینہ وغیر ہ درست نہیں ہے کیونکہ تمام زمانے اللہ تعالی نے پیدا کئے ہیں جن میں انسان مختلف اعمال کرتا ہے پس وہ تمام اوقات جن میں بندئہ مومن اللہ کی اطاعت میں مشغول ہوتا ہے وہ اس کے لئے با برکت زمانہ یا وقت ہے اور وہ تمام اوقات جن میں بندہ اللہ کی نافرمانی میں مشغول ہوتا ہے وہ اس کے لئے منحوس ہے تو نحوست دراصل اللہ کی نافرمانی کا نام ہے۔ جیسا کہ حضرت عبداللہ ابنِ مسعود رحمتہ اللہ نے فرمایا۔
اگر نحوست کسی چیز میں پیدا ہونا ہوتو یہ چیز اس کے دو جبڑوں کے درمیان ہوگی یعنی اس کی زبان اور فرمایا: زبان سے بڑھ کر کوئی چیز شدت سے قید کرنے کے لائق نہیں۔
سنن ابی داوٴد کی ایک روایت میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے۔
غلاموں (ماتحتوں) سے نیک سلوک کرنا سعادت اور ان سے بدسلوکی کرنا نحوست ہے۔ (لطائف المعارف :۷۹)
مسندِ احمد میں حضرت عائشہ صدیق رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”بداخلاقی نحوست ہے“۔
خلاصہ یہ کہ کوئی نحوست گناہ اور ان کی نافرمانی سے بڑھ کر نہیں ہے کیونکہ اس سے اللہ تعالیٰ غضبناک ہو جاتا ہے اور جب وہ کسی بندے سے ناراض ہوجائے تو وہ دنیا وآخرت میں بد بخت قرار پاتا ہے اگر وہی ذاتِ کریم بندے سے راضی ہو جائے تو وہ دنیا و آخرت کی سعادتیں سمیٹ لیتا ہے۔ ہندوستان کے مسلمانوں میں بھی زمانہ جاہلیت کی طرح تو ہم پرستی عام ہے اور عامة الناس اسی
کے غلبے میں صفر کے مہینے کے علاوہ منگل اور ہفتے کے دنوں کومنحوس خیال کرتے ہیں۔
Browse More Islamic Articles In Urdu

ام المومنین حضرت ام حبیبہ بنت ابو سفیان رضی اللہ عنہا
ummul momineen hazrat umm habiba bint abu sufyan RA

ولادت باسعادت مدینہ علم کا دروازہ۔مولا علی رضی اللہ عنہ
Wiladat Basadat Madina Ilam Ka Darwaza - Maula Ali RA

اسلام کا تیسرا اہم رکن زکوٰة
Islam Ka Teesra Ehem Rukan Zakat

شب قدر۔ فضائل مسائل
Shab e Qadar - Fazail Masail

رمضان کا عشرہ مغفرت !
Ramzan Ka Ashra Maghfirat

جابر ابن حیان
Jabir ibn Hayyan

شب برات کی عظمت وفضیلت
Shab e Barat Ki Azmat O Fazeelat

شعبان المعظم استقبال رمضان کا مہینہ
Shaban Al Muazzam

حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہ کی شادی
Hazrat Fatima RA Ki Shaadi

زکوۃ ادا نہ کرنے کا گناہ
Zakat Ada Naa Karne Ka Gunah

سورۂ اخلاص کا اجر وثواب
Sorah Ikhlas ka Ajar o Sawab

میرے آقا ﷺ کا جانثار ساتھی ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ
Meere Aaqa SAW Ka Jan Nisar Saathi