Open Menu

Lailatul Qadr - Article No. 1920

Lailatul Qadr

لیلتہ القدر - تحریر نمبر 1920

جس نے شب قدر میں قیام کیا ( یعنی اللہ تعالیٰ کی عبادت کی) اس کے پچھلے گناہ معاف کر دیے جائیں گے

منگل 5 جون 2018

لیلتہ القدر ، جس کی یہ فضیلت ہے کہ ایک رات ہزار مہینوں سے بہتر ہے، یہ بھی رمضان کے آخری عشرے کی پانچ طارق راتوں میں سے کوئی ایک رات ہوتی ہے۔ اور اسے مخفی رکھنے میں بھی یہی حکمت معلوم ہوتی ہے کہ ایک مومن اس کی فضیلت حاصل کرنے کے لیے پانچوں راتوں میں اللہ تعالیٰ کی خوب عبادت کرے۔

(جاری ہے)

نبی ±ﷺ نے اس کی فضیلت میں بیان فرمایا ہے: ” جس نے شب قدر میں قیام کیا ( یعنی اللہ تعالیٰ کی عبادت کی) اس کے پچھلے گناہ معاف کر دیے جائیں گے۔

“ اسی طرح نبی کریم ﷺ نے اسے تلاش کرنے کی تاکید بھی فرمائی ہے۔ فرمایا: ”مجھے لیلتہ القدر دکھائی گئی تھی، لیکن (اب) اسے بھول گیا( یا مجھے بھلا دیاگیا) پس تم اسے رمضان کے آخری دنوں کی طاق راتوں میں تلاش کرو۔“ یعنی ان طاق راتوں میں خوب اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو، تاکہ تم لیلتہ القدر کی فضیلت پا سکو۔

Browse More Islamic Articles In Urdu