Open Menu

Nabi Salal Uh Alaihi Wasallam Ke Cha Ray Yaar - Article No. 2286

Nabi Salal Uh Alaihi Wasallam Ke Cha Ray Yaar

نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چا ر یار - تحریر نمبر 2286

ایک دن حضرت جبریل ایک طباق لے کر آئے جو جنت کے سیبوں سے لبریز تھا ۔طباق حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے رکھ کر عرض کیا یا رسول اللہ ! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس میں سے اس شخص کو عنایت کیجئے جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پیار ا ہو

پیر 27 اگست 2018

نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چا ر یار رضی اللہ عنہ
ایک دن حضرت جبریل ایک طباق لے کر آئے جو جنت کے سیبوں سے لبریز تھا ۔طباق حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے رکھ کر عرض کیا یا رسول اللہ ! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس میں سے اس شخص کو عنایت کیجئے جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پیار ا ہو ۔یہ طباق ایک نورانی خوان پوش سے ڈھکا ہوا تھا ۔

حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنا دستِ انور اس میں داخل کرکے ایک سیب نکالا۔ دیکھتے کیا ہیں کہ اس کی ایک جانب تو لکھا ہو اہے” کہ یہ خدا کا تحفہ ہے ابو بر صدیق رضی اللہ عنہ کے لئے “۔اور اس کی دوسری جانب یہ عبارت لکھی ہوئی ہے” کہ صدیق رضی اللہ عنہ سے بغض رکھنے والا بے دین ہے“ ۔

(جاری ہے)

پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دوسرا سیب اٹھایا ۔

اس کے ایک طرف تو یہ لکھا تھا ”کہ یہ خدائے وہاب کا تحفہ ہے عمررضی اللہ عنہ بن خطاب کے لئے “۔اور دوسری جانب یہ لکھا ہے ۔”کہ عمر رضی اللہ عنہ کے دشمن کا ٹھکانا جہنم ہے “۔ازاں بعد ایک اور سیب اٹھا یا جس کے ایک جانب یہ لکھا تھا ۔”کہ یہ خدائے منان وحسان کا تحفہ ہے عثمان رضی اللہ عنہ بن عفان کے لئے“ اور دوسری طرف یہ لکھا تھا ”کہ عثمان رضی اللہ عنہ کے دشمن کا رحمن بھی دُشمن ہے “۔
پھر حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے طباق میں سے ایک اور سیب اٹھایا جس کے ایک جانب تو یہ لکھا تھا” یہ خدائے غالب کا تحفہ ہے علی رضی اللہ عنہ ابن ابی طالب کے لئے“ اور دوسری جانب یہ لکھا تھا ”کہ علی رضی اللہ عنہ کا دُشمن خدا کا دوست نہیں ہے ۔“حضورصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان عبارات کو پڑھ کر اللہ کی بے حد حمد وثناء فرمائی ۔

Browse More Islamic Articles In Urdu