Open Menu

Namaz Jandar Zindagi Shandar - Article No. 924

Namaz Jandar Zindagi Shandar

نماز جاندار‘ زندگی شاندار - تحریر نمبر 924

دلچسپ بات یہ ہے کہ نماز جہاں رب سے براہ راست اپنی ضروریات بیان کرکے مانگنے کا ذریعہ ہے وہاں نعمتیں مل جانے کے بعد اس رب عظیم کے شکر ادا کرنے کا بہترین طریقہ بھی نماز ہی ہے

منگل 19 مئی 2015

ابو حمزہ:
توحید کے بعد اسلام کا دوسرا اور سب سے اہم رکن نماز ہے۔اللہ تعالیٰ نے انسان کو اپنی عبادت کے جتنے بھی طریقے بتائے ان میں نماز سب سے زیادہ اچھا آسان اور شاندار طریقہ بندگی ہے۔مرنے کے بعد روز قیامت انسان سے سب سے پہلے نماز ہی کا حساب ہوگا۔نمازاتنا اہم فریضہ ہے کہ جو کسی بھی حالت میں معاف نہیں ہے۔بیماری ہو یا صحت سفر ہو یا حضر،خوشی ہو یا غم ،جنگ ہو یا امن کسی بھی حالت میں نماز کاچھوڑدینا اللہ کو گورا نہیں ہے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ نماز مومن کی اپنے رب سے ملاقات با چیت کا ذریعہ ہے اور انسان کسی بھی حالت میں اپنے رب سے بے نیاز نہیں رہ سکتا ہے۔
اللہ جل شانہ نے فرمایا کہ انسان کو میں نے اپنی تمام مخلوقات میں سب سے زیادہ خوبصورت انداز میں پیدا فرمایا ہے اور میں ہی اس کی تمام تر حاجات اور ضروریات کو پورا کروں گا بس یہ مجھے اپنا خالق مالک ،رزاق مان کر مجھ سے لولگالے اور مجھ سے ہی اپنی تمام مشکلات بیان کیا کرکے اور مجھ سے ہی مانگا کرے ۔

(جاری ہے)

نماز انسان کے اپنے رب سے براہ راست مانگنے کا ذریعہ اور طریقہ ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ نماز جہاں رب سے براہ راست اپنی ضروریات بیان کرکے مانگنے کا ذریعہ ہے وہاں نعمتیں مل جانے کے بعد اس رب عظیم کے شکر ادا کرنے کا بہترین طریقہ بھی نماز ہی ہے۔نماز کتنی اہم عبادت ہے اس کے بارے میں حضور نبی اکرم ﷺ کاارشاد ہے کہ مسلمان اور کافر کے درمیان فرق کرنے والی چیز نماز ہی ہے اور اللہ تعالیٰ کا دوست بننے اس کے قریب ہونے کا سب سے آسان راستہ بھی نماز ہی ہے۔

فجر کی نماز پڑھنے سے انسان کے رزق میں برکت ہوتی ہے اور دن بھر میں تمام امور زندگی نمٹا نے کیلئے اللہ کی مددحاصل ہوجاتی ہے۔نماز ظہر پڑھنے سے انسان کو اپنے بداہوں ،حاسدوں اور دشمنوں پر فتح حاصل ہوجاتی ہے۔نماز عصر پڑھنے سے انسان کی جسمانی اور روحانی صحت میں ترقی ہوتی ہے اور آدمی تمام بیماریوں اور حادثات سے اللہ کی پناہ میں آجاتا ہے۔
نماز مغرب پڑھنے کا انعام یہ ہے کہ انسان کے کھانے پینے میں برکت ہوتی ہے اور ایسے شخص کا خاندان فاقوں سے بچارہتا ہے۔نماز عشاء پڑھنے کا انعام یہ ہے کہ انسان کی رات خیروعافیت سے گزرتی ہے اور پر سکون نیند کے مزے لیتا ہے،پریشانیاں الجھنیں اور تفکرات اسکے آرام میں خلل نہیں ڈالتے ہیں۔
ایک بزرگ کے پاس جو شخص بھی اپنی جس قسم کی پریشانی لے کر آتا تو وہ اسے نماز پنجگانہ کی پابندی کی تلقین فرماتے۔
کسی نے پوچھا حضرت کوئی خاندانی،جھگڑالے کراس کا حل پوچھنے آتا ہے ،کوئی کاروبار میں ترقی کیلئے دعا کرانے آتا ہے ،کوئی بیماری کے ہاتھوں پریشان آتا ہے آپ ہر کسی کو نماز پڑھنے کیلئے ہی کہتے ہیں،اس کی وجہ کیا ہے؟بزرگ نے جواب میں ارشاد فرمایا بھئی اللہ والوں سے سنا ہے کہ جس کی نماز جاندار ،اس کی زندگی شاندار تو نماز ایک ایسی چیز ہے جس میں انسان کے تمام مسائل کا حل پوشیدہ ہے ۔
اللہ ہمیں اس بات پر یقین کامل نصیب فرمائے۔․․․․آمین
یہ حقیقت ہے کہ اگر ایک مسلمان زندگی میں پانچ وقت نماز کی باجماعت پابندی کرلے تو کوئی پریشانی اس کے قریب نہیں پھٹک سکتی کیوں کہ ہر ایک نماز انسان کے ایک بڑے مسئلے کا حل ہے اور یہی بڑے مسائل تمام انسانوں کے مسائل کی بنیاد ہیں۔
ایک اللہ والے اپنے مریدین کو بتارہے تھے کہ اللہ جل شانہ نے قرآن مجید میں جہاں جہاں نماز قائم کرنے یعنی اس کی پابندی کرنے کا حکم دیا وہیں پر زکوت کی ادائیگی کا بھی حکم دیا ہے۔
اس کی وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ اللہ نماز کی پابندی کرنے والوں کو اس قدر نوازیں کہ وہ زکوٰة کرنے کے قابل ہوجائیں۔
حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا ”کہ نماز میری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے۔ایک صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے عرض عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ میری خواہش ہے کہ جنت میں آپ کے ساتھ رہوں۔اس پر آپﷺ نے فرمایا”کہ اگر آخرت میں میرا قرب حاصل کرنا چاہتے ہوتو دنیا میں سجدوں کی کثریت کے ساتھ میری مدد کیا کرو۔

نماز ہر عاقل بالغ مردعوت پر فرض ہے ۔نماز کی پابندی کے ساتھ جہاں بے شمار انعامات اور فضائل کا وعدہ ہے وہاں پر نماز چھوڑدینے پر سخت ترین وعیدیں بھی آئی ہیں مشلأٴ حادیث مبارکہ میں فرمایا گیا ہے کہ جو شخص نماز چھوڑتا ہے تو وہ ایسا ہے کہ گویا اس نے اپنا سب کچھ تباہ کرلیا ۔ایک جگہ آیا ہے کہ جو شخص فرض نماز جان بوجھ کر چھوڑتا ہے تو اللہ کے ذمہ سے بری ہے یعنی اس پر اب مصائب بھی ٹوٹ پڑیں تو اللہ کو اس کی کوئی پروا نہیں ہوگی۔

بے شک نماز میں شفا ہے“کینیڈا میں ایک ڈاکٹر نے اپنے زیر علاج ایک مریض کو جسے پاگل پن کے دارے پڑتے تھے یہ علاج بتلایا کہ وہ صبح شام اپنے سر اور گردن پرپانی کے چھینٹے مارا کرے یا ہاتھ گیلے کرکے سراور گردن کے پیچھے پھیرا کرے ۔مریض نے ایسا کرنا شروع کیا تو چند ماہ بعد ہی اس کی بیماری ختم ہوگئی۔
ایک دن یہی مریض ایک مسجد کے قریب گزرا تو اس نے لوگوں کو وضو کرتے دیکھا اور یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ جس طرح وہ ہاتھ گیلے کرکے اپنے سر اور گردن کے پیچھے پھیراکرتا تھا وہ لوگ بھی اسی طرح کررہے تھے۔
اس نے پوچھا کہ یہ تم کیا کررہے ہو؟
مسجد میں موجود نمازیوں نے بتایا کہ اس طریقے کووضو کرنا کہتے ہیں اور یہ ہم سر اور گردن کا مسح کررہے ہیں اور ہمیں یہ طریقہ ہمارے نبی حضرت محمد ﷺ نے بتلایا ہے۔یہ سنتے ہی وہ شخص مسلمان ہوگیا ۔بعد میں اس نے اپنے ڈاکٹر سے اس کا ذکر کیا تو ڈاکٹر بھی مسلمان ہوگیا اور اس نے تحقیق کی کہ وضو کی ہی برکت ہے کہ دنیا بھر میں پاگل پن کے مریضوں کی تعداد میں مسلمانوں کی تعداد تقریبأٴ نہ ہونے کے برابر ہے۔․․․سبحان اللہ

Browse More Islamic Articles In Urdu