Open Menu

Noor Ism Ul Husna - Article No. 1053

Noor Ism Ul Husna

نور اسم الحسنی - تحریر نمبر 1053

اللہ کے اچھے اچھے نام ہیں پس تم ان ناموں سے اُسے پکارو

ہفتہ 3 ستمبر 2016

ڈاکٹر افتخار وارث :

کائنات کی تخلیق سے پہلے اگر کوئی ذات موجودتھی تو وہ اللہ ہی کی ذات تھی۔ کائنات کی تخلیق ہوئی ہر طرح سے اُسے سجایا گیا فرشتوں، جناب، انسانوں کیلئے علیحدہ علیحدہ جگہیں مقرر کردی گئیں اور انہیں اُن کی ضروریات کے مطابق تمام اشیاء انہی جگہوں سے پیداکرنے کی صلاحیت بھی عطاکردی گئی۔ کائنات تخلیق ہوئی تواسکاانجام بھی ہونا ہے اور اسکا انجام قیامت ہے۔
ہر چیز فناء ہوجائے گی، ہر مخلوق مٹ جائے گی یہاں تک کہ جمادات اورنباتات تک بھی ختم ہوجائیں گے، پھراگر کوئی باقی رہے گاتو وہ اللہ ہی ہے۔ یہ اسم اللہ پاک کی محبت کادرس بھی دیتا ہے اور انسان کو یہ سمجھاتا ہے کہ جیسے جیسے عمر گزررہی ہے، وہ فنا کی منزل کے قریب پہنچ رہا ہے۔

(جاری ہے)

چنانچہ اُسے اپنا وقت ضائع نہیں کرنا چاہئے اور بیشتر اسکے کہ اُس کی فناء کا وقت آجائے ، اُسے اپنی تمام زندگی اللہ تعالیٰ کی اطاعت اور عبادت میں گزارنی چاہئے۔

اطاعت میں حقوق العباد آجاتے ہیں اور عبادات میں تمام وہ عبادتیں جو انسان کرسکتا ہے جنہیں حقوق اللہ بھی کہا جاسکتا ہے۔ انسان کو حقوق اللہ العباد میں توازن رکھنے کا حکم ہے۔ جب سب کچھ فناء ہو جائے اور وہ اللہ کے سامنے پیش ہوں گے تو سب کی بابت اُن سے پوچھا جائے گا۔ لہٰذا یہ اسم مبارک انسان کو ہر قدم اللہ کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق اٹھانے کادرس دیتا ہے۔
یہ اسم جلالی ہے، اسکے اعداد 801 ہیں اور اسکے مقرب فرشتے کانام ابدائیل ہے۔ اسکے تحت 4افسر فرشتے مقرر ہیں۔ ہرافسر فرشتہ 801 صفوں کا مالک اور حکمران ہے اور ہر صف میں 801 فرشتے موجود ہیں۔ اس اسم کے فوائد درج ذیل ہیں۔
مادی محبت کا خاتمہ :
یادالٰہی کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ ما ودولت اولاد دنیاوی اشیاء ہیں۔ قرآن عظیم الشان میں تو ان چیزوں کو اللہ تعالیٰ نے انسان کیلئے فتنہ قراردیا ہے۔
جب تک انسان ان تمام چیزوں کی محبت اپنے دل سے نکال نہیں دیتا، اُس وقت تک اُسے اللہ تعالیٰ کی محبت نصیب نہیں ہوسکتی۔ اگر کوئی شخص یہ چاہے کہ اُسکے دل میں اللہ تعالیٰ کی محبت پیدا ہواور غیر اللہ اسکے دل سے نکل جائے تو وہ اسم پاک یَاآخر کواول وآخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 1100 مرتبہ 111 دن پڑھے۔ پڑھنے کے بعد دونفل شکرانے کے ادا کرے اور غریبوں اور محتاجوں میں کھانا تقسیم کرے۔
انشاء اللہ تعالیٰ اُس کادل حب الٰہی سے معمور ہوتا چلاجائے گا۔ جس اسم کی بدولت انسان پر مہربانی اور کرم ہوا ہو، اُس اسم مبارک کوہمیشہ پڑھتے رہنا چاہئے۔ پڑھنے کی تعداد مقرر نہیں جتنا پڑھ سکے ضرور پڑھے۔
خاتمہ بالخیر:
ہر مسلان کی یہ آروز ہوتی ہے کہ اُس کاخاتمہ ایمان پر ہو۔ اسکے لئے وہ ساری زندگی دعائیں کرتا رہتا ہے، اگر کوئی شخص یقین اور ایمان کے ساتھ اپنا خاتمہ بالخیر چاہتا ہوتو وہ اسم پاک یَاآخر کو روزانہ اول وآخر 7مرتبہ درودپاک کے ساتھ 900 مرتبہ 40دن تک پڑھے۔
عمل پورا ہونے کے بعد دونفل حاجت پڑھ کر اپنے خاتمہ بالخیر کی دعاکرے۔ پھر ساری زندگی اسم پا ک یاآخر کو 33مرتبہ روزانہ پڑھنے کا معمول بنالے۔ انشاء اللہ خاتمہ بالخیر ہوگا۔ جب اس دنیا سے جائے تو حالت ایمان پر جائے گا۔
سفر میں سلامتی کا عمل :
کوئی شخص سفر پرجارہا ہواور وہ چاہتا ہو کہ اُس کا سفر وسیلہ ظفر بنے اور وہ خیروعافیت سے اپنے گھر واپس آجائے تو وہ سفر پر جانے سے ایک دن پہلے اسم پاک یَاآخر کو بعدازنماز عشاء اول وآخر 9مرتبہ درود پاک کے ساتھ 801 مرتبہ پڑھے اور سفر پر چلاجائے۔
دوران سفر اس اسم کو بلا تعداد پڑھنا مسافر کی سلامتی اور سفر میں آسانیاں پیداکرتا ہے۔ سفر پرجانے والے کواپنے اہل خانہ کی بھی فکر ہوتی ہے لہٰذا جب وہ رات کو سفر پرجانے سے ایک دن قبل یہ وظیفہ کررہا ہوتو اُس کے بعد دعا میں اپنے اہل خانہ اور گھر کی سلامتی مانگ لے۔ انشاء اللہ تعالیٰ اول تو اُس کا سفر انتہائی آسانی سے کٹ جائے گا اور دوسرے اُس کے اہل خانہ تمام تکلیف سے محفوظ رہیں گے۔

حصول عزت :
ہر شخص دنیا میں عزت کا طلبگار ہے، اُسے یہ بات انتہائی اچھی طرح سے سمجھ لینی چاہئے کہ عزت اور ذلت صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔ اللہ کی مرضی کے بغیر نہ تو کوئی کسی کو ذلیل کرسکتا ہے اور نہ ہی کوئی عزت دے سکتا ہے۔ ایسی صورت میں پکارنا چاہئے اُس ذات کو جواُس کی مالک ہے۔ پیرفضل شاہ قادری قلندری رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص یہ چاہے کہ ہرشخص اُس کی عزت کرے تو وہ بعد ازنمازعشاء اسم مبارک یَاآخِرکو 900 مرتبی اول وآخر 11مرتبہ درود پاک کے ساتھ 40 دن پڑھے۔
اس کے بعد تاعمر اسم پاک یَاآخر کو 41 باروزانہ پڑھتا رہے۔ انشاء اللہ تعالیٰ اسکی عزت بحال ہوگی اور ہرچھوٹا بڑا انسان اُس کے ساتھ عزت سے پیش آئے گا۔
دشمن پر غلبہ کاعمل :
جس کو اپنی جان کا خدشہ ہوتو چاہئے کہ وہ اسم پاک یَاآخر کو بعدازنماز عشاء اول وآخر 11مرتبہ درود پاک کے ساتھ 2100 مرتبہ روزانہ پڑھ کر اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دشمن کے ظلم سے بچنے کی دعاکرے۔
انشاء اللہ تعالیٰ دشمن نہ صرف نقصان پہنچانے کے قابل نہیں رہے گا بلکہ مغلوب ہوکر ظلم سے باز آجائے گا۔
علاج یرقان :
یرقان کا مرض بہت عام ہے ، ہرتیسرا شخص اس کا شکار ہے۔ اکثر علاج معالجہ سے فائدہ نہیں ہوتا کہ کیونکہ شفاء اللہ کے پاس ہے۔ جب تک اللہ نہ چاہے شفا حاصل نہ ہوگی۔ جومریض یرقان میں مبتلا ہو (یرقان کی تمام اقسام کیلئے ) وہ اسم پاک یَاآخر کو اول 7مرتبہ درود پاک کے ساتھ 4100 مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرے اور سارا دن وہ پانی مریض کو پلایا جائے۔
پانی کم ہو جائے تو اُس میں مزید پانی ملایاجاسکتا ہے یہ عمل 21دن تک کرنے سے یرقان سے شفاء یابی کاکوئی نہ کوئی ذریعہ بن جائے گا اور مریض جو بھی علاج کرائے گا، اللہ تعالیٰ اُس میں تاثیر پیداکردے گا۔
یاآخر کاعمل ونقش :
جو شخص اسم پاک یَاآخر کا عامل بنان چاہے وہ اسم پاک یَاآخر کو نماز کی جگہ پربیٹھ کر وقت مقرر پرروزانہ اول وآخر مرتبہ درود پاک کے ساتھ روزانہ 6000 مرتبہ 40دن پڑھے۔ عمل پورا ہونے پر دونفل شکرانہ ادا کرکے بچوں میں شیرینی تقسم کرے۔ انشاء اللہ اس اسم کا عامل بن جائے گا۔

Browse More Islamic Articles In Urdu