- Home
- Islam
- Prayer Timings
- Ramadan
- Quran Kareem
- Hadith
- Hajj/Umrah
- Muslim Calandar
- Islamic Info
-
Naats
- Famous Naat Khawan
- Atif Aslam Naats
- Junaid Jamshed Naats
- Amir Liaquat Hussain Naats
- Abdul Rauf Rufi Naats
- Siddique Ismail Naats
- Yousaf Memon Naats
- Shehbaz Qamar Fareedi Naats
- Amjad Sabri Naats
- Khursheed Ahmed Naats
- Marghoob Hamdani Naats
- Waheed Zafar Qasmi Naats
- Owais Raza Qadri Naats
- Fasih Ud Din Soherwardi Naats
- Sami Yusuf Naats
- Listen Urdu Naats
- Arabic Naats MP3
- 12 Rabi-ul-Awal Naats MP3
- More
Ramzan Rehman Mehmaan Or Hum - Article No. 3124
رمضان ،رحمان،مہمان اور ہم - تحریر نمبر 3124
رحمتوں ،برکتوں اور خوشبوؤں کا ماہ صیام
اختر سردارچودھری بدھ 8 مئی 2019
روزہ شفاء ہے،روزہ ڈھال ہے،روزہ نیکی کے دروازے کھولتا ہے۔ ٍانسان بہت سی برائیوں سے کنارہ کشی کرلیتا ہے۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ جب ہم روزہ رکھنے کی نیت کرتے ہیں تو ہم پورا دن کچھ نہ کھانے پینے کا ارادہ کرتے ہیں اور خدا کی رحمت کے طلبگار ہوتے ہیں۔
(جاری ہے)
رمضان کے مہینے میں ہر بیماری کا علاج پیدا کر دیتا ہے۔ ظاہری بیماری کے علاوہ دل کی بیماری کا علاج رمضان میں ہوتا ہے۔ دل کی بیماریا ں ظاہری خون، صفرا وغیرہ کی بیماریاں نہیں ہیں۔ بلکہ حسد،شک، غیبت جیسی برائیوں کا علاج روزہ کرتا ہے۔ روزہ صبح سے لے کر شام تک بھوکے پیاسے رہنے کا نام نہیں ہے بلکہ اپنے آپ کو گناہ صغیرہ سے بچانا بھی ہے۔ روزہ دار نہ تو کسی سے لڑائی جھگڑا کر سکتا ہے نہ گالی گلوچ کر سکتا ہے۔کیونکہ یہ نبی کریمﷺکو نا پسند تھا۔ اس کے ساتھ ہی روزہ دار جھوٹ، چوری،الزام تراشی،غیبت ،چغلی اور حرام چیزوں سے پر ہیز کرتا ہے۔ روزہ دار کے لئے جائز نہیں کہ وہ اپنی زبان سے فحش کلمات ادا کرے۔
اسی طرح کسی کے لیے برا سوچنا بھی حرام ہے۔ روزہ پورے جسم کا ہوتا ہے۔ ہر عضو کا روزہ ہوتا ہے۔ ہاتھ کا روزہ یہ ہے کہ کسی پر ناجائز نہ اٹھیں،ان ہاتھوں سے کسی کو تکلیف نہ دی جائے،ان سے معمولی چیز بھی نہ چرائی جائے،پاؤں کا روزہ یہ ہے کہ قدم برائی کی طرف نہ بڑھیں بلکہ اس راستے پر چلیں جو متقی اور پرہیز گار لوگوں کا راستہ ہے۔ کان کا روزہ یہ ہے کہ کسی سے بری بات نہ سنی جائے نہ چغلی لگائی جائے۔آنکھ کا روزہ یہ ہے کہ کسی کو بری نگاہ سے نہ دیکھا جائے۔ لغو باتوں کو کانوں میں پڑنے نہ دیا جائے۔
کسی ناجائز کاموں کی طرف ہماری آنکھ نہ اٹھے۔ کسی بری چیزکو ہماری آنکھ نہ دیکھے بلکہ نیکی کی متلاشی ہو۔ دماغ کا روزہ یہ ہے کہ اپنی سوچ کو مثبت رکھا جائے،دل و دماغ کا روزہ ہے کہ برے خیالات کو جھٹک کر اپنی اچھی باتیں سوچی جائیں نیکی کی طرف بڑھا جائے، زبان کا روزہ بھی ہوتا ہے اور وہ یہ کہ زبان سے کسی کو دکھ، تکلیف نہ دی جائے، جھوٹ نہ بولا جائے۔ اگر کوئی روزہ دار صبح سے لے کر شام تک یوں رہے کہ روزے کا حق ادا کرنے کے مترادف ہو تو وہ نہ صرف جسمانی بیما ریوں سے بچ سکتا ہے بلکہ روحانی بیماریوں سے بھی بچ سکتا ہے ٍاور خدا کی رحمت نازل ہوتی ہے۔
رمضان تو خوشبوؤں ،برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے بلکہ یوں کہنا چاہئے کہ یہ سال بھر میں تیس دن کا مہمان ہوتا ہے اس سے جتنا فیض چاہیں ہم حاصل کر سکتے ہیں۔ اور ہاں روزے کی حالت میں نیکی کرنے والے کو ستر گنا زیادہ اجر دیا جاتا ہے۔جب پہلی بار مسلمانوں پر روزے فرض ہوئے تو تاریخ اسلام کے اس پہلے رمضان المبارک میں حضور ﷺ نے مدینہ کے انصار کو مخاطب کر کے فرمایا کہ ہر قوم کے لئے عید ہوتی ہے تم بھی عیدیں مناتے تھے، اللہ تعالیٰ نے تمہاری عیدوں کو ان دو عیدوں سے بدل دیا ہے۔ اب تم ہر سال شان سے عیدالفطر اور عیدالا لضحیٰ منایا کرو۔
چنانچہ مسلمانوں نے اپنے پیارے رسول ﷺ کے اس ارشاد کی تعمیل میں یکم شوال دو ہجری کو پہلی بار عید منائی، عید الفطر حقیقت میں مسلمانوں کی خوشی اور مسرت کا وہ محبوب دن ہوتاہے، جو سال بھر میں صرف ایک مرتبہ انہیں نصیب ہوتا ہے۔ایک ماہ مسلسل اللہ کی عبادت کا فریضہ ادا کر کے مسلمان اپنے دل میں مسرت اور خوشی محسوس کرتے ہیں۔ ان کے قلب میں ایمان کی روشنی پیدا ہوتی ہے۔ اور ان کے دل اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ ماہ مبارک کے روزے رکھ کر انہوں نے اللہ تبارک وتعالیٰ کی خوشنودی حاصل کر لی ہے۔ جس کا نتیجہ ہے کہ ہر سال مسلمان چھوٹا بڑا امیر غریب مرد عورت غرض ہر شخص رمضان المبارک کے اختتام پر بڑے تزک واحتشام سے عید الفطر مناتے ہیں،جب رمضان کا با برکت مہینہ ختم ہوتا ہے اور چاند کی 29شام ہوتی ہے تو غروب آفتاب کا وقت قابل دید ہوتا ہے۔مکان کی چھتوں پر بچے اور بڑے بھی چڑھ جاتے ہیں مغرب کی طرف نظر جمائے دیکھتے ہیں کہ ہلال عید نظر آجائے۔
ایک حدیث کے مطابق راستے میں پڑی ہوئی کسی تکلیف دہ چیز کو ہٹا دینا، مسافر کو راستہ دکھانا، اس کا سامان اٹھا کر اسے سواری پر سوار ہونے میں مدد دینا بھی صدقہ ہے۔ اور صدقہ بہت بڑی نیکی ہے۔ کسی کو ایک کھجور دینا، کسی کے لئے اس کی بھلائی کی دعا مانگنا بھی ایک نیکی ہے۔ آپ بھی وعدہ کریں کہ روزے آپ پر فرض ہیں انہیں ضرور رکھیں گے اور اگر آپ ابھی چھوٹے ہیں تو رمضان کے احترام میں یوں رہیں گے گویا آپ روزہ دار ہوں۔ اپنے سے بڑوں، دوستوں ،گھر والوں سے پیار ومحبت اورشفقت سے پیش آئیں گے نیز رمضان کی با برکت راتوں میں اللہ تعالیٰ سے مغفرت بھلائی کی دعائیں مانگیں ۔ انشاء اللہ
Browse More Islamic Articles In Urdu
ام المومنین حضرت ام حبیبہ بنت ابو سفیان رضی اللہ عنہا
ummul momineen hazrat umm habiba bint abu sufyan RA
ولادت باسعادت مدینہ علم کا دروازہ۔مولا علی رضی اللہ عنہ
Wiladat Basadat Madina Ilam Ka Darwaza - Maula Ali RA
اسلام کا تیسرا اہم رکن زکوٰة
Islam Ka Teesra Ehem Rukan Zakat
شب قدر۔ فضائل مسائل
Shab e Qadar - Fazail Masail
رمضان کا عشرہ مغفرت !
Ramzan Ka Ashra Maghfirat
جابر ابن حیان
Jabir ibn Hayyan
شب برات کی عظمت وفضیلت
Shab e Barat Ki Azmat O Fazeelat
شعبان المعظم استقبال رمضان کا مہینہ
Shaban Al Muazzam
حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہ کی شادی
Hazrat Fatima RA Ki Shaadi
زکوۃ ادا نہ کرنے کا گناہ
Zakat Ada Naa Karne Ka Gunah
سورۂ اخلاص کا اجر وثواب
Sorah Ikhlas ka Ajar o Sawab
میرے آقا ﷺ کا جانثار ساتھی ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ
Meere Aaqa SAW Ka Jan Nisar Saathi