Open Menu

Sabr - Article No. 1077

Sabr

صبر - تحریر نمبر 1077

حضرت رابعہ بصری رحمتہ اللہ علیہ کے واقعہ پیدائش کے حوالے سے ایک واقعہ روایت کیا جاتا ہے کہ جب آپ کی پیدائش کا وقت قریب آیا تو ناداری کایہ عالم تھا کہ گھر میں

جمعہ 27 جنوری 2017

حضرت رابعہ بصری رحمتہ اللہ علیہ کے واقعہ پیدائش کے حوالے سے ایک واقعہ روایت کیا جاتا ہے کہ جب آپ کی پیدائش کا وقت قریب آیا تو ناداری کایہ عالم تھا کہ گھر میں کوئی فالتو کپڑا بھی نہ تھا جو نومولود کو اوڑھایاجاسکے اور بچی کی ناف پر ملنے یا چراغ میں ڈالنے کے لئے قطرہ بھر تیل میسر نہ تھا۔ آپ کی والدہ نے اپنے شوہر (جن کا نام اسمٰعیل روایت کیا گیا ہے ) سے کہا کہ وہ کسی پڑوسی سے تھوڑا ساتیل مانگ لائیں۔

(جاری ہے)

بیوی کی یہ بات سن کر وہ متامل ہوئے کیونکہ انہوں نے خدا سے عہد کررکھا تھا کہ اس کے علاوہ کبھی کسی کے سامنے دست سوال دراز نہ کریں گے ۔ گھر سے باہر تونکلے لیکن زیادہ دور نہ جاسکے ، واپس لوٹ آئے ۔ ان کی زوجہ بھی انہی کی طرح صابروشاکر تھیں ، اس لئے کسی تکرار میں نہ پڑیں ۔ اسی عالم میں آپ کے والد کو نیند آگئی۔ خوا ب میں آپ کو سرور کونین ﷺ کی زیارت ہوئی ۔ نبی کریم ﷺ نے آپ سے فرمایا :
غمزدہ اور ملول نہ ہو، تیرے گھر پیدا ہونے والی یہ بچی بڑی گزیدہ اور بارگاہ الٰہی میں مقبول ثابت ہوگی، اور اس کی شفاعت میری بہت سے امتیوں کے لئے روز قیامت نجات کا باعث بنے گی۔

Browse More Islamic Articles In Urdu